?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روحیل فاؤنڈیشن کی بانی خاتون علیزے خان کو ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
علیزے خان نے یہ ایوارڈ جمعرات (14 مارچ) کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کے صحابزادے شہزادہ ولیم سے وصول کیا۔
26 سالہ علیزے خان کو ایک متاثر کن سماجی اور انسانی ہمدری کے کاموں میں اپنی کوششوں کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ڈیانا لیگیسی ایوارڈز ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور دنیا بھر سے 20 نوجوانوں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
لیگیسی ایوارڈ ڈیانا ایوارڈ کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ ایک خیراتی ادارہ ہے جو ویلز کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا تھا، جو دنیا میں تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیت پر یقین رکھتی تھیں۔
لیگیسی ایوارڈ کے 20 کامیاب امیدوار کا انتخاب آزاد ججنگ پینل نے کیا، جس کی قیادت بیرونس ڈورین لارنس نے کی تھی۔
ڈیانا ایوارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق علیزے خان نے ضرورت مندوں کو راشن کے تھیلے اور پکا ہوا کھانا فراہم کر کے کھانے کی عدم تحفظ کو دور کرنے کے لیے روحیل فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔
اس کے علاوہ وہ ضرورت مند لوگوں کو ان کے بچوں کی شادی کروانے میں بھی مدد کرتی ہیں اور پسماندہ علاقوں میں حفظان صحت کی مہم کا بھی اہتمام کرتی ہے۔
علیزے خان سیکس ورکرز کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور لاہور میں یتیم خانوں کے لیے فنڈ ریزنگ میں بھی مصروف ہے۔
کوڈ 19 وبائی امراض کے دوران انہوں نے نے وسیع پیمانے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں میں راشن بیگ تقسیم کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
کیا ایران ایٹم بم بنا رہا ہے؟سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی زبانی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی
جنوری
پاکستان اور چین کے درمیان شپنگ انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ)
جولائی
امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کی حامی؛ تازہ سروے
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق
جنوری
ٹرمپ کے نئے ٹیکسز پر عالمی ردعمل؛ تجارتی جنگ کا خدشہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک کی درآمدات پر
اپریل
محبوبہ مفتی کا راہل گاندھی کے نام خط
?️ 22 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ
جولائی
نیپال میں ایرانی سفیر کی اسنادِ رسمی پیش؛ دوطرفہ تعاون کی ترقی پر زور
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: محمد فتحعلی، جمہوریہ اسلامی ایران کے ہندوستان میں تعینات اور
مئی
IAEA کو ایران کا مقتدرانہ جواب؛ کیا گروسی کا کھیل ختم ہونے والا ہے؟
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کا بنیادی کام جوہری
جولائی
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی میں ایک بار پھر ریکارڈ بیٹ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں ہونے والی
نومبر