?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنی عمر سے متعلق کھل کر گفتگو کردی، جس سے ان کی عمر بھی سامنے آگئی۔
شہزاد رائے کی جانب سے اپنی عمر پر کی جانے والی گفتگو کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہزاد رائے کی جانب سے اپنی عمر پر کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو دراصل ایک ماہ قبل ان کی جانب سے نیوز 365 کے شو میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی تھی۔
شہزاد رائے نے مذکورہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے پہلی بار محض 13 برس کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا تھا اور انہیں ان کی والدہ نے گٹار خرید کر دیا تھا۔
ان کے مطابق ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد کو موسیقی سے دلچسپی تھی جب کہ ان کے والدین کو میوزک سے خصوصی لگاؤ تھا، جس وجہ سے انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔
شہزاد رائے نے اسی شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گٹار بجانے کی وجہ سے اسکول میں بہت مار پڑتی تھی، اسی وجہ سے ہی وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مارنے کے خلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی مار کو دیکھتے ہوئے ہی انہوں نے خصوصی طور پر سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مارنے کے خلاف مہم چلائی اور انہیں کامیابی بھی ملی۔
گلوکار نے بتایا کہ انہوں پہلی بار 2009 میں سیاسی پس منظر پر میوزک ایلبم ریلیز کیا، جسے کافی پسند کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے متعدد گانے سیاسی اور سماجی مسائل پر بنائے۔
اسی پروگرام میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں 1998 میں پہلی بار جنید جمشید، سجاد علی اور علی حیدر سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکا میں کنسرٹ میں پرفارمنس کا موقع ملا اور اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔
شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ اس وقت جب وہ جنید جمشید سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ امریکا جا رہے تھے تو وہ سب سے کم عمر تھے، اس لیے ہر کوئی ان سے مذاق بھی کرتا رہتا تھا اور انہیں سینیئر گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرکے بہت مزہ آیا۔
شہزاد رائے کی جانب سے 1998 میں اپنی عمر 19 سال بتانے سے 2024 میں ان کی عمر محض 45 سال ہوئی۔
شہزاد رائے کو ہمیشہ عمر کے طعنے دیے جاتے ہیں اور ان سے متعلق مذاق کیا جاتا رہا ہے کہ انہیں دیکھنے والوں کے بچے بھی بوڑھے ہوگئے لیکن گلوکار ایسے ہی ہیں۔
ماضی میں ہمیشہ جوان رہنے کے طعنے ملنے پر شہزاد رائے مذاق میں کہ چکے ہیں کہ انہوں نے عمر نہ بڑھنے سے متعلق سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
آئزن کوٹ: ٹرمپ کی گولانی سے ملاقات اسرائیل کے لیے بری علامت ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
مئی
آئی ایم ایف نواں جائزہ: متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کردی، اسحٰق ڈار
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ
اپریل
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون
خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 10 مئی 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
مئی
واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
?️ 12 اگست 2023دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب
اگست
عطوان: عربوں نے بزدلی کی انتہا کر دی/ گولن کے گاڈ فادر کہاں ہیں؟
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مشہور فلسطینی مصنف نے صیہونی حکومت کے عرب حکمرانوں
جولائی
پرویز الہی کو ریلیف
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک
جون
رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے
فروری