?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہے، وہ 25 یا 26 سال کی عمر میں شادی کرنے کا سوچیں گی۔
اداکارہ نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ ان کے نئے ڈرامے ’پرورش‘ کے شریک نوجوان اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں جب میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ ان کا شادی سے متعلق کیا خیال ہے، وہ کیا سوچتی ہیں کہ شادی کس عمر میں کی جانی چاہیے تو وہ شرما گئیں۔
عینا آصف نے شرماتے ہوئے پروگرام میں موجود ساتھی اداکاروں ثمر جعفری اور ابوالحسن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ لوگ شادی پر بات کر سکتے ہیں، ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی۔
ان کی بات پر ندا یاسر نے کہا کہ شادی پر ہر کوئی بات کر سکتا ہے، وہ صرف ان کے خیالات پوچھ رہی ہیں، وہ ان کی شادی نہیں کروا رہیں۔
ندا یاسر نے عینا آصف کو مزید کہا کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرلیا ہے، وہ پتلی ہوگئی ہیں لیکن وہ کیمرا کے سامنے شادی کے معاملے پر بات کریں۔
ان کی بات پر عینا آصف نے کہا کہ ابھی انہوں نے شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچا، وہ 25 یا 26 سال کی عمر کے بعد شادی سے متعلق سوچیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی، وہ شادی سے متعلق 10 سال بعد سوچیں گی لیکن کب کیا ہوجائے، کچھ پتا نہیں ہوتا۔
اس سے قبل گزشتہ برس بھی عینا آصف نے کہا تھا کہ ابھی وہ کمر عمر ہیں، ابھی وہ پڑھائی مکمل کرنے سے کیریئر بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔
عینا آصف نے جنوری 2024 میں بتایا تھا کہ ان کی عمر 15 برس ہے اور وہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں، ابھی سے وہ لڑکوں کا سوچیں گی تو کیریئر کون بنائے گا۔
ساتھ ہی اس وقت عینا آصف نے بتایا تھا کہ وہ 18 سال کی عمر کے بعد ہی شادی سے متعلق سوچنا شروع کریں گی لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ 25 یا 26 سال کے بعد شادی سے متعلق سوچیں گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے پھر کی حماس کی توہین
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بدھ کی شام اپنے سیل فون
مارچ
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
امریکہ قازقستان سے کیوں دور رہے؟
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: وسطی ایشیائی امور کے ماہر اناطول لیون نے وجوہات بتاتے
جنوری
گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے جے یوآئی ف نے پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کے لیے مولانا
مارچ
مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنٹ اکاؤنٹ میں دسمبر 2024 میں 58
جنوری
غزہ جنگ سے داعش کو نقصان؛ امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے نگران اداروں نے عراق اور شام میں
فروری
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
مئی
ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات جاری رہنا چاہیے: مصر
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بین الاقوامی جوہری توانائی
دسمبر