?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا ہے جس کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹریز کی سرپرستی کی جائے گی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف کروایا جائے گا جبکہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مجوزہ بل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دینے، فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار کرنے کی شقیں شامل ہیں، اس کے علاوہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے جبکہ فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔
اس بل کے تحت فلم کے ذریعے پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بل کو دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جو مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا جبکہ حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔


مشہور خبریں۔
وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم میں تبدیلی
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم تبدیل ہو گئی ہے اور
جنوری
چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ
مارچ
غزہ سے اپسٹین تک مغرب کا اخلاقی زوال، دوہرے معیار اور منافقت بے نقاب
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں نسلکشی اور جیفری اپسٹین اسکینڈل
فروری
پاکستان: 15 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اسلام آباد اور بشکیک تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: قرقیزستان کے صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم پاکستان نے
دسمبر
معاملات بھارت نے بگاڑے ، ازالہ بھی بھارت کو ہی کرنا ہے: وزیر خارجہ
?️ 23 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مذاکرات
مئی
صیہونی حکومت کے ذریعہ فلسطینی شہداء کی لاشوں کو طبی لیبارٹریوں میں استعمال
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیح نے رام اللہ
جولائی
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد
جنوری
سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا
اکتوبر