’پسوڑی‘ پسند نہیں، والدہ علی سیٹھی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار علی سیٹھی کی والدہ لکھاری و ٹی وی میزبان جگنو محسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیٹے کا سب سے مقبول گانا ’پسوڑی‘ پسند ہی نہیں۔

’پسوڑی‘ کو فروری 2022 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 83 کروڑ بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں گانے کو یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ اس پر لاکھوں بار انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ریلز بنائی جا چکی ہیں۔

’پسوڑی‘ کو سال 2022 میں انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کا اعزاز بھی حاصل رہا تھا۔

’پسوڑی‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور یہ گانا کئی ہفتوں تک عالمی سطح پر یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ٹرینڈنگ بھی کرتا رہا لیکن اس باوجود گانا گلوکار کی والدہ جگنو محسن کو پسند نہیں۔

جگنو محسن نے حال ہی میں یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب علی سیٹھی پیدا ہونے والے تھے، تب وہ بڑے شوق اور اہتمام سے گانے سنا کرتی تھیں، اسی وجہ سے ہی وہ گلوکار بنے۔

ان کے مطابق انہیں خالص فوک پنجابی گانے زیادہ پسند ہوتے تھے اور انہوں نے سات سال کی عمر تک بیٹے علی سیٹھی کے ساتھ خالص پنجابی زبان میں نہ صرف بات کی بلکہ انہیں پنجابی گانے بھی سناتی رہتی تھیں، اسی وجہ سے ہی آج ان کے بیٹے اچھے پنجابی گانے بھی گا لیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں والدہ علی سیٹھی نے بتایا کہ انہیں بیٹے کے پنجابی گانے یا پھر غزلیں زیادہ پسند ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بیٹے کا گانا ’پسوڑی‘ پسند نہیں اور انہوں نے یہ بات اپنے بیٹے کو بھی بتا رکھی ہے۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ جب ’پسوڑی‘ کو کروڑوں بار دیکھا گیا تھا، تب ہی انہوں نے بیٹے کو بتادیا تھا کہ انہیں ان کا گانا پسند نہیں۔

ٹی وی میزبان و لکھاری نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اب لوگ انہیں ان کی اپنی پہچان کے بجائے علی سیٹھی کی والدہ کے طور پر زیادہ جانتے ہیں۔

جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں کہ انہیں ان کے بیٹے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی پر معتبر تجزیہ نگار و ٹی وی میزبان رہے ہیں، وہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر براجمان رہنے سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

اسی طرح علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی اداکارہ ہیں جب کہ ان کی والدہ جگنو محسن بھی ٹی وی پر پروگرامات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

علی سیٹھی نے ’پسوڑی‘ کو شے گل کے ہمراہ گایا تھا اور گانے کے ریلیز ہونے کے بعد شے گل کی شہرت میں اضافہ بھی ہوا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے

اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے

غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے: اسرائیلی اخبار

?️ 30 جولائی 2025غزہ کے بعض علاقوں کے الحاق کی بات صرف حماس پر دباؤ

گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 7 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے

امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ میں اپنے ٹیڈ میزائلوں کا ایک چوتھائی حصہ کھویا،: سی این این

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: سی این این نے دو فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا

پاکستان امریکا بزنس فورم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

?️ 30 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ حال معیشت کو مستحکم

بنگلہ دیش میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:بنگلہ دیش سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک

شہری حقوق کے کارکنوںکی کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات پر مودی حکومت کی مذمت

?️ 18 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے