?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار علی سیٹھی کی والدہ لکھاری و ٹی وی میزبان جگنو محسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیٹے کا سب سے مقبول گانا ’پسوڑی‘ پسند ہی نہیں۔
’پسوڑی‘ کو فروری 2022 میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 83 کروڑ بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں گانے کو یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ اس پر لاکھوں بار انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ریلز بنائی جا چکی ہیں۔
’پسوڑی‘ کو سال 2022 میں انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کا اعزاز بھی حاصل رہا تھا۔
’پسوڑی‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور یہ گانا کئی ہفتوں تک عالمی سطح پر یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ٹرینڈنگ بھی کرتا رہا لیکن اس باوجود گانا گلوکار کی والدہ جگنو محسن کو پسند نہیں۔
جگنو محسن نے حال ہی میں یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب علی سیٹھی پیدا ہونے والے تھے، تب وہ بڑے شوق اور اہتمام سے گانے سنا کرتی تھیں، اسی وجہ سے ہی وہ گلوکار بنے۔
ان کے مطابق انہیں خالص فوک پنجابی گانے زیادہ پسند ہوتے تھے اور انہوں نے سات سال کی عمر تک بیٹے علی سیٹھی کے ساتھ خالص پنجابی زبان میں نہ صرف بات کی بلکہ انہیں پنجابی گانے بھی سناتی رہتی تھیں، اسی وجہ سے ہی آج ان کے بیٹے اچھے پنجابی گانے بھی گا لیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں والدہ علی سیٹھی نے بتایا کہ انہیں بیٹے کے پنجابی گانے یا پھر غزلیں زیادہ پسند ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بیٹے کا گانا ’پسوڑی‘ پسند نہیں اور انہوں نے یہ بات اپنے بیٹے کو بھی بتا رکھی ہے۔
جگنو محسن کا کہنا تھا کہ جب ’پسوڑی‘ کو کروڑوں بار دیکھا گیا تھا، تب ہی انہوں نے بیٹے کو بتادیا تھا کہ انہیں ان کا گانا پسند نہیں۔
ٹی وی میزبان و لکھاری نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اب لوگ انہیں ان کی اپنی پہچان کے بجائے علی سیٹھی کی والدہ کے طور پر زیادہ جانتے ہیں۔
جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں کہ انہیں ان کے بیٹے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی پر معتبر تجزیہ نگار و ٹی وی میزبان رہے ہیں، وہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر براجمان رہنے سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔
اسی طرح علی سیٹھی کی بہن میرا سیٹھی اداکارہ ہیں جب کہ ان کی والدہ جگنو محسن بھی ٹی وی پر پروگرامات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
علی سیٹھی نے ’پسوڑی‘ کو شے گل کے ہمراہ گایا تھا اور گانے کے ریلیز ہونے کے بعد شے گل کی شہرت میں اضافہ بھی ہوا۔


مشہور خبریں۔
واللا: اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا نے اطلاع دی ہے
نومبر
یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ
مارچ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سعودی عرب سے تعلقات کا خیرمقدم
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹور زرداری نے ایرانی ہم منصب امیر
اپریل
مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
نومبر
پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
?️ 3 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی
جون
امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
اپریل
وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے
مئی
حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی
ستمبر