پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

?️

ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو سے منسلک کرنے اور اداکارہ کو شو کی جیوری کا حصّہ بتانے پر ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر  برہمی کا اظہار کیا ہے۔یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہےان کا کہنا تھا کہ وہ  کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڈز ٹیلنٹ شو کے ایک حزف شدہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، جس میں اداکارہ کو شو کی ٹیم کی جانب سے بطور جج  شو سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے! انہوں نے لکھا کہ’وہ  کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ’گزارش ہے کہ برائے مہربانی ان کا نام ہٹا دیں، بچوں اور ان کے والدین کا اس طرح فائدہ نہ اٹھائیں‘۔

کڈز شو کی ٹیم کی جانب سے پرینیتی چوپڑا کے اس ٹوئٹ کا جواب دیا گیا کہ ’ ہم آپ کے مینیجر کے ساتھ پچھلے 3 مہینوں سے رابطے میں ہیں، آپ نے بتایا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کام کرکےخوش ہیں اور ہم سے ملنا چاہتی ہیں اور ہم 19 دسمبر 2022 کے بعد آپ سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں‘۔

جس کے بعد ایک شخص نے پیج کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو ای میل کرتے ہیں اور کال کرتے ہیں لیکن آپ اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کرتے، پھر بھی وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ اس سے وابستہ ہیں؟ کیا یہ بے وقوفانہ بات نہیں ہے؟‘

مشہور خبریں۔

 امریکہ عراق میں ہم جنس پرستی کو  کیوں فروغ دینا چاہتا ہے؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے سینئر رکن جبار

غزہ کے دلدل میں مزید نہ دھنسیں؛صہیونی جنرل کا انتباہ 

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی جنرل عاموس گلعاد نے خبردار کیا ہے کہ غزہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے  کئی افسران کو معطل کر دیا

?️ 17 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر ایکشن

نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے: صیہونی

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قابض حکومت کے وزیر

شہید نصراللہ کی فتح کی پیشینگویی سچ ثابت ہوگی : فیصل کرامی

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں الکرامہ تحریک کے سربراہ اور اس ملک کے

بن سلمان نے سعودی عرب کو پولیس اسٹیٹ میں کیسے تبدیل کر دیا؟

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جبر میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ایک

وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے

?️ 15 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی

ہم نے آزادی کے لیے خون دیا ہے: یمنی عہدہ دار

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے