?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول فلم ساز ابو علیحہ نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی پاکستانی حکومت نے نہیں بلکہ بھارتی حکومت نے لگا رکھی ہے۔
ابو علیحہٰ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ملک میں سینما انڈسٹری کی بدحالی پر بات کی۔
فلم ساز کا دعویٰ تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے متعلق عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا اور عوام فلم سازوں سے مطالبہ کر رہا ہوتا ہے کہ بولی وڈ فلموں کی نمائش کی جائے۔
ان کے مطابق پاکستان میں اب جو بھارتی پنجابی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، ان کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹرز بھارتی نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسرز و ڈسٹری بیوٹرز برطانوی یا کینیڈا کے ہوتے ہیں، جس وجہ سے ان کی فلمیں پاکستان میں بھی ریلیز ہوتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا، تاہم پوری کاروباری برادری کو علم ہے کہ پابندی پاکستان نے نہیں بھارت نے لگائی۔
ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے یہ پابندی لگائی تھی کہ کوئی بھی پاکستانی وہاں کام نہیں کرے گا، وہاں کی فلموں میں کوئی پاکستانی فنکار کاسٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ اپنی فلمیں پاکستان بھیجے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فلمیں نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد ہی حکومت پاکستان نے بولی وڈ فلموں پر پابندی لگائی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی جب حکومت سے بولی وڈ فلموں سے پابندی ہٹانے کا کہا جاتا ہے تو حکومت تیار ہوتی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ بھارت اپنی فلمیں دینے کو تیار نہیں۔
فلم ساز کے مطابق پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش نہ ہونے سے عام پاکستانی افراد نے سینما جانا بند کردیا، جس سے سینما انڈسٹری تقریبا ختم ہوگئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 2016 سے بھارتی فلموں کی سینما میں نمائش پر پابندی عائد ہے، اس سے قبل بھی ملک میں وقتا بوقتا بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی لگتی رہی تھی۔


مشہور خبریں۔
وہ جگہ جہاں ایک روٹی سب سے بڑی آرزو بن چکی ہے
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:محاصرے اور جنگ زدہ غزہ میں، روٹی ایک خواب بن
اپریل
توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا جواب جمع ہوگیا، نیب پراسیکیوٹر کا احتساب عدالت میں بیان
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم
نومبر
نہ ختم ہونے والا صیہونیوں کا خوف و ہراس
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف
اپریل
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
کیا اسکولوں پر بمباری اپنا دفاع ہے ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کے روز کہا
اکتوبر
کوریا کی جنگ کی سالگرہ پر "کم”: ہم امریکہ مخالف جنگ جیتیں گے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما نے اس بات پر زور دیا
جولائی
کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ سے سرپلس میں آگیا،سٹیٹ بینک
?️ 20 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کرنٹ
مارچ
خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی جدوجہد سے متعلق افواہوں پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خلیج
مئی