?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اہلیہ کے مارننگ شو میں آنے والے ایک پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا کہ آپ کےتین جب کہ آپ کے شوہر کے چار بچے ہیں۔
یاسر نواز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے انکشاف کیا کہ ڈراموں میں خود سے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ رومانس اور شادیاں کروانے کے کرداروں کی پیش کش پر انہوں نے چند ڈراموں میں کام کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نہ جانے کیوں پروڈیوسرز اور ہدایت کار انہیں ڈراموں میں خود سے نصف عمر لڑکیوں کے ساتھ ہیرو کے طور پر دکھاتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ایک بھائی ڈینٹسٹ ہیں جب کہ بہن گھریلو خاتون ہیں، باقی ان کے اور ندا یاسر کے خاندان کے تقریبا تمام افراد شوبز کا حصہ ہیں یا پہلے رہ چکے ہیں۔
ان کے مطابق ان کے والد سمیت ندا یاسر کے والد، والدہ اور دونوں بہنیں بھی شوبز کا حصہ رہی ہیں۔
اداکار نے اہلیہ اور اپنا ایک دلچسپ قصہ سنایا کہ ایک بار ایک خاتون نے ندا یاسر کو ان کی بیٹی سمجھ بیٹھیں اور ان کے ساتھ اداکار کی بیٹی کے طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔
یاسر نواز کے مطابق انہیں اور ندا یاسر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک خاتون ملیں، جنہوں نے ان کی اہلیہ کو نہیں پہچانا اور وہ انہیں اداکار کی بیٹی سمجھ بیٹھیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ خاتون نے انہیں پہچانا، ان کے کام اور اداکاری کی تعریفیں کیں اور ان کی اہلیہ کو ان کی بیٹی سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی رہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں یاسر نواز نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اپنے پروگرام میں شوہر کی دوسری شادی کروانے کی بات کہنے پر اہلیہ ان سے چار دن تک ناراض رہیں اور انہیں کہتی رہیں کہ ان کی نیت کیا ہے؟
اداکار کے مطابق انہوں نے اپنے پروگرام میں مذاق میں کہا تھا کہ بیوی کو چاہیے کہ ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائے لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہلیہ نے ان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں یاسر نواز نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وہ سندھ کے چھوٹے قصبے میں ڈرامے کی شوٹنگ کرنے گئے تو وہ تین دن تک ڈاکوؤں کے ساتھ رہے۔
ان کے مطابق انہوں نے شوٹنگ کے دوران وہاں کے لوگوں سے پوچھا کہ سنا ہے یہاں کچے کے ڈاکو آتے ہیں؟ وہ کب آتے ہیں اور کہاں ہیں؟
اداکار نے بتایا کہ ان کے پوچھنے پر ان کے ساتھ رہنے، کھانے اور پینے والے شخص نے انہیں بتایا کہ وہ سامنے نظر آنے والے شخص ڈاکو ہیں، فلاں شخص بھی ڈاکو ہے اور میں خود بھی ڈاکو ہوں۔
یاسر نواز کے مطابق مذکورہ شخص کی جانب سے خود کو ڈاکو قرار دیے جانے پر وہ حیران رہ گئے اور انہیں دیکھ کر خاموشی اختیار کرلی اور انہوں نے مذکورہ ڈاکوؤں کے ساتھ تین دن گزارے۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ایک بار ان کی اہلیہ کے مارننگ شو میں ایک پامسٹ آیا، جس نے ان کی اہلیہ کو بتایا کہ ان کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے۔
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ مارننگ شو کے وقفے کے دوران پامسٹ نے ندا یاسر کا ہاتھ دیکھ کر انہیں بتایا کہ آپ کے تین جب کہ یاسر نواز کے چار بچے ہیں، جس پر ان کی اہلیہ نے پامسٹ سے پوچھا کہ کیا ان کے شوہر کی دوسری شادی ہے؟ جس پر پامسٹ نے کہا شادی نہیں ہے لیکن بچہ ایک اور ہے۔
اداکار کے مطابق پامسٹ کے دعوے پر ان کی اہلیہ کو شک ہوا اور ان سے استفسار کیا کہ ان کا ایک بچہ کس سے ہے؟
یاسر نواز نے بتایا کہ پامسٹ کے دعوے کے بعد ایک بار انہوں نے اپنے فٹنیس ٹرینر کے بچےکے ساتھ تصویر کچھوائی تو ندا یاسر کو شک گزرا کہ وہ بچہ ان کا ہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
پاکستان ریلوے کو بجلی چوری سے سالانہ 2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی کمیٹی
دسمبر
ہم حماس کو غیر مسلح کریں گے: ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے دعویٰ
اکتوبر
عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی تربیلا پنجم ایکسٹینشن ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر 87 فیصد کام مکمل
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے تعاون سے جاری 500 کے وی
اکتوبر
صحت کے کارکنوں کی نسل کشی؛ غزہ میں موت کی بھولبلییا اور زندگی کی آخری نشانیوں کی تباہی
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات
ستمبر
پاکستان میں رمضان ؛ سڑکوں کی سجاوٹ سے لے کر روزہ داروں کی دعوتِ طعام تک
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:پاکستان میں اجتماعی افطاری کی دعوت، خاص طور پر سڑکوں
مارچ
ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی
جنوری
کامیڈی ڈراما سیریز ’طلاقیں 101‘ کا ٹریلر جاری، زاہد احمد مرکزی کردار ادا کریں گے
?️ 3 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اگر آپ اداکار زاہد احمد کو اپنی ٹی وی
اپریل