?️
کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک بار جب وہ پاسپورٹ بنوانے گئے تو لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔
سلیم معراج حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”گپ شب“ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی سے کیے جانے پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔
سلیم معراج نے دلیل دی کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں برا لگتا ہے جب ان کا موازنہ بولی وڈ اداکار سے کیا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
ان کی بات پر میزبان واسع چوہدری نے انہیں بتایا کہ ممکن ہے کہ پاکستانی لوگوں کو آپ نوازالدین صدیقی جیسا بہترین کام کرنے والے واحد اداکار لگتے ہوں، اس لیے وہ آپ کا نام لیتے ہوں۔
اس پر سلیم معراج نے کہا کہ ان کی طرح ورسٹائل اداکاری کرنے والے بھارتی اداکاروں میں وجے راز اور مرحوم عرفان خان بھی شامل ہیں لیکن ان سے ان کا کبھی موازنہ نہیں کیا جاتا۔
سلیم معراج نے بات کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کی اداکاری کی تعریفیں کیں لیکن اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ ان کا موازنہ ان سے کیا جاتا ہے جو کہ غلط بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سے متعدد پروگرامات اور جگہوں پر 200 بار یہی سوال کیا جا چکا ہے اور نوازالدین صدیقی سے متعلق پوچھا جاتا ہے، جس پر انہیں اچھا نہیں لگتا۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم معراج نے ماضی کا دلچسپ قصہ بتایا کہ ایک بار وہ پاسپورٹ بنوانے گئے، جہاں وہ لائن میں لگے ہوئے تھے کہ دوسری لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔
اداکار کے مطابق اس وقت نواز الدین صدیقی کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کی نمائش پاکستان میں بھی ہوئی تھی۔
سلیم معراج نے بتایا کہ خواتین نے انہیں دیکھتے ہوئے یہی کہا کہ وہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم والے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ خواتین نواز الدین صدیقی کو تو پہچان رہی تھیں لیکن سلیم معراج کو نہیں جانتی تھیں۔


مشہور خبریں۔
کوئی بھی حزب اللہ کے ہتھیار سمندر میں پھینکنا نہیں چاہتا: لبنانی وزیر اعظم
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے جمعرات کے روز زور
یو ائے ای کی ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ غداری
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے سائبر سے متعلق متحدہ عرب امارات
مئی
واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو تحریر میں شامل کرنے کا فیچر پیش
?️ 24 نومبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر وائس نوٹ
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی شہری بدھ کے روز برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے جمع
نومبر
9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 9 اور 10 محرم الحرام
جولائی
کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے
جولائی
غزہ میں مزاحمتی انجینئروں کا شاہکار؛ اسمارٹ محاصرہ توڑنے کا طریقہ دریافت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کا دعویٰ تھا کہ غزہ کی سرحد پرلگی اسمارٹ
دسمبر
فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک
فروری