?️
کراچی (سچ خبریں)سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بےدردی سے قتل کی جانے والی نور مقدم کیس میں انصاف میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہونے کے باوجود انصاف میں تاخیر کے لیے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔سینئر اداکار نے لکھا کہ ‘جب ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں تو عدالت کیس کیوں گھسیٹ رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کے لیے پیسے کا ایسا مکروہ اور غلط استعمال، تسلط اور گٹھ جوڑ سمجھ سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔آج نور مقدم قتل کیس کے مقدمے میں ملزمان کے مزید 2 وکلاء نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کرلی، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ دنوں وضاحت جاری کرنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی، تھراپی ورکس کے وکیل شہزاد قریشی کی استدعا پر عدالت میں ڈی وی آر کو ڈی سیل کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چلائی گئی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے برطانیہ کا منصوبہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:فنانشل ٹائمز نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ برطانوی
جنوری
اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد
ستمبر
یمن میں صیہونیت کے خلاف طوفان؛ غزہ کی حمایت میں عوامی سمندر اور مسلح مزاحمت جاری
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کے عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین
مئی
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی
سابق صیہونی وزیراعظم کا نیتن یاھو اور ان کے اہلخانہ پر بہت بڑا الزام
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے لیکوڈپارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن
جولائی
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، عمران خان
?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
مارچ
اسلامی ممالک غزہ کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ
نومبر