ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک دوسرے سے تین سال بعد اختلافات ختم کرکے تعلقات بحال کردیے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں رابعہ انعم اور دانش تیمور کی میزبانی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں ٹی وی میزبانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے ان سے اختلافات اور گلے شکوے پر ختم ہونے کا اعلان کیا۔

رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لباس، شخصیت اور ہر وقت کام میں مصروف رہنے کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔

رابعہ انعم اور ندا یاسر کے درمیان نومبر 2022 میں اس وقت اختلافات شروع ہوئے تھے جب کہ رابعہ انعم نے ندا یاسر کا براہ راست ٹی وی شو چھوڑ دیا تھا۔

رابعہ انعم 8 نومبر 2022 کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ فضا علی بھی شامل ہوئی تھیں۔

ٹی وی پر کچھ ہی دیر پروگرام چلنے کے بعد رابعہ انعم نے میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر جانے کی اجازت مانگی اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کا مقصد چینل، پروگرام کے پروڈیوسر اور میزبان کی بے عزتی کرنا یا دل دکھانا نہیں۔

رابعہ انعم کی پروگرام چھوڑ کر جانے کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں میزبان ندا یاسر کو بڑے احترام اور ادب سے پروگرام سے جانے کی اجازت مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رابعہ انعم نے ندا یاسر، ان کے شو، ٹی وی چینل اور پروڈیوسر سمیت پوری ٹیم کی تعریفیں کی تھیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ پروگرام کے دیگر مہمان کون ہیں۔

رابعہ انعم کی جانب سے براہ راست پروگرام چھوڑجانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان پر تنقید کی تھی جب کہ بعد ازاں ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا کہ رابعم نے ان کا براہ راست شو چھوڑ کر ان کی بے عزتی کی۔

تین سال بعد حال ہی میں رابعہ انعم نے اپنے رمضان شو میں ندا یاسر کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ندا یاسر نے تمام شکوے ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دونوں ٹی وی میزبانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو گلے لگانے اور شکوے ختم کرنے پر صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور روس کے درمیان تعاون سے صیہونی خوفزدہ

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایران اور روس کے درمیان تعاون

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے اہم فیچر متعارف

?️ 21 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ

قلقیلیہ میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:  مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف

غزہ، زمین پر جہنم؛ تمام طبی آلات کے ختم ہونے کا الارم

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کے صحت کے نظام کی تباہی اور اس پٹی

’تیرے بن‘ ڈراما: خاتون کا مرد کے منہ پر تھوکنا اور ممکنہ ازدواجی عصمت دری

?️ 20 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو

صیہونی وزیر جنگ کی حزب اللہ اور لبنان کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر شدید

 حزب‌الله کا میڈیا کی جعلی خبروں کے بارے میں رد عمل 

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب‌الله نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حالیہ

یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے