نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟

نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟

?️

کراچی (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنی  زندگی میں پیش آنے والے مشکل ترین وقت اور حالات کا کیسے مقابلہ کیا اس حوالے سے انہوں نے  اپنے احوال کو  اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر بھرپور توکل اور ایمان تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے تلخ ترین دنوں کے بارے میں بتایا جب ان پر گلوکار و اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزامات لگائے تھے۔

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کر لینی چاہیے، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

حالات کا مقابلہ کرکے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کے حوالے سے نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہی سب کی اصلیت پتہ چل گئی، آپ کو آپ کے اللہ نے دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دیا اس سے بڑا طمانچہ کسی کے منہ پر کیا ہوگا؟اداکارہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میرے والد کو مجھ پر بھروسہ تھا اور انہوں نے مجھ پر گھر کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے دیے۔

یاد رہے نازش جہانگیر اور محسن عباس کو 21 اگست 2020 کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، دونوں کو محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ فاطمہ سہیل نے ان پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ

چینی فوج کی جنگی تیاریاں

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی

انگلینڈ کی ملکہ نے شاہی خاندان کی کرسمس پارٹی منسوخ کی

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  ملکہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے

صنعاء کا ریاض کو ہشدار آمیز پیغام ؛ امن معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے آخری مہلت

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت نے

ٹرمپ مسلح افواج کے سربراہ نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے سردار ہیں:معروف امریکی تجزیہ کار

?️ 4 جون 2026سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار تھامس فریڈمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو

پاکستانی فلم انڈسٹری بھارتی شوبز کی توسیع تھی، واسع چوہدری

?️ 5 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع

روسی اہلکار: مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: ایک روسی اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ

افغانستان کو انسانی حقوق کی تباہی کا سامنا: اقوام متحدہ

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے جمعہ کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے