نئی نسل کے مرد و خواتین ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں، سیمی راحیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ نئی نسل کے مرد و خواتین نہ صرف ایک دوسرے بلکہ خود کو بھی کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ماضی کے شادی شدہ جوڑوں اور نئی نسل کے جوڑوں کی سوچ میں فرق پر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی جیسے رشتے میں سمجھوتے کرنے جیسی باتوں کو ذہن پر سوار کرکے مسائل نہیں بڑھانے چاہیے، ایسے تعلقات میں ایسی باتیں معمول ہوتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق میاں اور بیوی کا رشتہ ایسا ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو موقع دیتے رہتے ہیں۔

سیمی راحیل نے بتایا کہ فوجی افسر کی اہلیہ ہونے کے باوجود ان کے شوہر نے ان سے کبھی ان کے کام کے بارے میں یا گھر تاخیر سے آنے سے متعلق سوال نہیں کیا، دونوں نے ایک دوسرے کے کام کو سمجھا اور گزارا کیا۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ لیکن نئی نسل میں ان چیزوں اور باتوں کی کمی ہے، وہ ایک دوسرے کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق نئی نسل کی خواتین اور مرد دونوں نہ صرف ایک دوسرے بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں، ہر کسی کو اپنے قابو میں لانا چاہتے ہیں۔

سیمی راحیل نے کہا کہ نئی نسل کے لوگ نہ صرف دوسروں کی زندگی بلکہ اپنی ذات کو بھی کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، وہ فٹنیس کے نام پر ہر وقت جم جاتے ہیں، فاسٹنگ کرتے ہیں اور نہ جانے کیا کیا کرتے ہیں اور یہ کام اپنی ذات کو کنٹرول کرنے کے مترادف ہے۔

اداکارہ کے مطابق اگر کسی کا وزن بڑھ رہا ہے تو اسے خود کو اتنا کنٹرول کرنے کے بجائے غذا کم کھانی چاہیے لیکن وہ اپنی ذات سمیت دوسروں کو کنٹرول کرنا چھوڑ دیں۔

سیمی راحیل نے بتایا کہ پرانے زمانے میں ایسا نہیں ہوتا تھا، نئی نسل کے مرد و خواتین نہ صرف ایک دوسرے بلکہ ہر کسی کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فوج کےذہنی بحران کو حل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا خصوصی پروگرام

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی جنگ

لاہور کے کن علاقوں میں لاک ڈاون لگا ہے

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ

دو سال میں چوتھے انتخابات؛بحران کی طرف ایک اور قدم

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی شکست کے

اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا

یمن بحران کے خاتمے کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹے وعدے

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ہفت روزہ دی نیشن رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو

امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے

رائل اوپیرا ہاؤس میں فنکار کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی،

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں ایک فنکار کی جانب

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کیس میں 10

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے