’نئی اداکاراؤں کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے‘، یمنیٰ زیدی کو ’اوور ریٹڈ‘ کہنے پر بشریٰ انصاری کا ردعمل

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن کی جانب سے نوجوان اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ’اوور ریٹڈ اداکارہ‘ کہنے پر بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ سینئر ہونے کے ناطے ہمیں نئی اداکاراؤں کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یمنیٰ زیدی کے خلاف بعض مداحوں اور سینئر اداکاروں کی جانب سے منفی تبصرے کیے جارہے ہیں، اسی اثنا میں بشریٰ انصاری یمنیٰ زیدی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

یمنیٰ زیدی کی اداکاری پر سوال اٹھانے کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب جیو ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کے بعد یمنیٰ زیدی پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

اسی دوران گزشتہ ہفتے نادیہ افگن نے اے پلس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام چاکلیٹ ٹائمز میں شرکت کرتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ ’یمنیٰ زیدی اوور ریٹڈ (جسے ضرورت سے زیادہ پذیرائی مل گئی ہو) اداکارہ ہیں۔‘

بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر نادیہ افگن اور یمنیٰ زیدی کی تصویر ایک ساتھ پوسٹ کیں جہاں نادیہ افگن کی جانب سے کیا گیا تبصرہ لکھا تھا کہ ’یمنیٰ زیدی اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔

اس تصویر کے کیپشن میں بشریٰ نے لکھا کہ ’پلیز مہمانوں سے ایسے فضول سوالات مت پوچھیں، اور سینئر ہونے کے ناطے آپ کو کئی اداکاروں کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے‘۔

بشریٰ نے نادیہ افگن نے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’لوگوں کو آپ کی قدر کی ہے اور لوگوں نے آپ کی ہمیشہ تعریف کی ہے‘۔

انہوں نے یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ کچھ سالوں کے دوران ہم نے دیکھا کہ یمنیٰ زیدی ایک زبردست اداکارہ ہیں، روحی بانو کی طرح میں نے انہیں باصلاحیت اور فطری اداکار پایا ہے۔‘

سینئر اداکارہ نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ ’اگر آپ اپنی رائے رکھتے ہیں تو اسے سب کے سامنے ظاہر نہ کریں، بُری بات۔‘

اسی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یمنیٰ زیدی نے بھی ردعمل دیا۔

یمنیٰ نے لکھا کہ ’آپ کی طرح سینئر اور سپورٹر اگر ہوں تو یہ ایک نعمت ہے۔‘

جبکہ زارا نور عباس نے بھی لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ یمنیٰ اس ملک کی بہترین ہنر مند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔‘

بعد ازاں بشریٰ انصاری نے آج نادیہ افگن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ نادیہ افگن باصلاحیت اداکارہ اور ہدایت کار ہیں، وہ میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہیں، میں نے انہیں نئی نسل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک مشورہ دیا تھا لیکن لوگ ہر معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں کو مخاطب ہوکر لکھا کہ ’نادیہ افگن سینئر اداکارہ ہیں، بدتمیزی نہ کریں، میں نے میزبانوں سے بھی درخواست کی ہے کہ پروگرام میں کسی فنکار کو اس پوزیشن میں لائیں۔‘

دوسری جانب سے نادیہ افگن نے اس تمام معاملے پر باضابطہ طور پر خود کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

البتہ نامور ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وہاج علی نے یمنیٰ زیدی کی حمایت کی۔

انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے یمنیٰ زیدی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کے تجربے کو بہترین قرار دیا، وہاج علی نے لکھا کہ ’یمنیٰ کی اداکاری بناوٹی نہیں ہے، ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، وہ اپنے کام میں ماہر ہیں۔‘

وہاج علی اداکارہ نادیہ جمیل کی رائے سے متفق نظر آئے، یاد رہے کہ نادیہ جمیل  نے اس سے قبل اپنی لاتعداد ٹوئٹس میں نوجوان اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمنیٰ زیدی آسکر ایوارڈ کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’یمنیٰ زیدی بہت کچھ کرسکتی ہے، جب میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتی ہوں تو مجھے اس میں ایک انٹرنیشنل اسٹار نظر آتا ہے، وہ ایسی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں‘۔

نادیہ جمیل نے بھی نادیہ افگن کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ نادیہ افگن کی رائے ہے، انہیں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے لیکن میرے خیال سے یمنیٰ بہت زیادہ تعریف کی مستحق ہے۔‘

یاد رہے کہ  نوجوان اداکارہ یمنیٰ زیدی پر ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکاری کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے، کئی لوگوں کا خیال ہے کہ ڈرامے کی کہانی انتہائی فضول ہے، ڈرامے میں ازدواجی ریپ جیسے حساس موضوع کو دکھانے پر بھی مداحوں نے شدید تنقید کی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے سب اہم شہروں میں ہائی الرٹ

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:امریکہ کے بڑے شہر ان دنوں پرتشدد مظاہروں کی ایک نئی

کوئی نہیں جانتا کہ نصراللہ کیا سوچ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس

پیوٹن کی تقریر کے 16 سال بعد؛ ایک سادہ سی پیشین گوئی یا ایک انتباہ جس کو اہمیت نہیں دی گئی؟

?️ 11 فروری 202316 سال پہلے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2007 کی میونخ سیکیورٹی

ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کے الٹے اثرات؛ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شانگهای

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے

حملے روکنے کے دعووں کے باوجود صیہونیوں نے جنوبی غزہ پر کی بمباری 

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  اگرچہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر وسیع پیمانے پر

نیٹو کی عمارتوں میں مشکوک لفافے دریافت

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کی سکیورٹی سروسز نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے