?️
لاہور: (سچ خبریں) معروف ڈراما نویس وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا ادا کیا گیا کردار اتنا منفرد اور شاندار تھا کہ شاید بولی وڈ کے خانز یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان یا عامر خان بھی اسے اتنی خوبی سے نہیں نبھا سکتے تھے۔
’میرے پاس تم ہو‘ پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، جسے خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا، جب کہ ہدایت کاری ندیم بیگ نے انجام دی اور پروڈیوسر ہمایوں سعید تھے، یہ ڈراما اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے ڈرامے میں اداکاروں کے انتخاب اور کرداروں کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا اداکار وہ ہوتا ہے جو اپنے مکالمے بخوبی ادا کرے اور کردار کے مطابق قدرتی لگے۔
انہوں نے بتایا کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا کردار اتنا منفرد اور بہترین تھا کہ شاید بولی وڈ کے خانز یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان یا عامر خان بھی ہمایوں سعید سے بہتر نہیں نبھا سکتے تھے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ یہ اصول ہمایوں سعید پر بھی لاگو ہوتا ہے، یعنی ہر کردار ہر اداکار پر سوٹ نہیں کرتا اور کبھی کبھار کوئی اور اداکار کسی کردار کو بہتر طریقے سے نبھا سکتا ہے۔
ڈرامے کے لیے اداکاروں کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دو اداکاروں پر اصرار کیے ہوئے تھے کہ ان کا انتخاب لازمی ہونا چاہیے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی۔
ان کے مطابق اس سے قبل انہوں نے عدنان صدیقی کے ساتھ کام نہیں کیا تھا اور ابتدا میں وہ انہیں اتنا بڑا اداکار نہیں سمجھتے تھے، تاہم جب عدنان صدیقی کا نام تجویز کیا گیا تو کئی لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی۔
خلیل الرحمٰن قمر نے وضاحت کی کہ جو کردار عدنان صدیقی نے ادا کیا، اس کردار کے لیے انہیں ایک ایسا اداکار چاہیے تھا جو بہت امیر لگے، اس کے چلنے کے انداز سے بھی امیری کا تاثر آئے اور ان کے مطابق عدنان صدیقی اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوئے۔


مشہور خبریں۔
مارشل پلان سے لے کر عالمی تعلیمی اداروں تک، مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کا نیا انداز
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مارشل پلان، این جی اوز، تعلیمی اداروں اور
مئی
ٹرمپ کا سنہرے دور کا خواب چکنا چور
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چھ ماہ بعد بھی ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت میں
جولائی
’یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس‘ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فنانسنگ کا مسئلہ اٹھائیں گے، شیری رحمٰن
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے پاکستان کلائمیٹ چینج
اکتوبر
تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید
فروری
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں چودھویں بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پروگرامز کا اعلان
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا سیل نے ایک پریس
جون
النصیرات کے قتل عام میں بائیڈن کی رسوائی
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے آن لائن اخبار رائے الیوم
جون
کینیڈا کی حکومت ویکسین نا لگانے والوں کے سخت، خلاف ادائیگی کاٹ دی جائے گی
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا اے ایف پی کے مطابق ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو
اکتوبر
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ سرفراز بگٹی
?️ 16 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں
دسمبر