?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک سینیئر اداکارہ نظر انداز کیا جب کہ وہ مذکورہ اداکارہ کے احترام میں اٹھ کھڑی ہوئی تھیں۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے دوستوں کے قصے سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے دوست ہمیشہ ان کے ساتھ ایسے مذاق کرتے ہیں، جس وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار ہوٹل میں سالگرہ منانے کے بعد دوستوں نے ان کے پرس میں پلیٹ، چمچے اور چاقو رکھ دیے اور پھر ہوٹل والوں کو بتا دیا۔
ان کے مطابق جب وہ تمام لوگ اٹھ کر وہاں سے چلنے لگے تو ہوٹل کے اسٹاف نے انہیں روکا اور ان سے ان کے پرس کی تلاشی لینے کا کہا، جس پر انہیں نہ صرف غصہ آیا بلکہ انہیں عجیب بھی لگا۔
مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے ہوٹل کے اسٹاف پر غصہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ انہیں جانتے نہیں کہ وہ کون ہیں؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے غصے پر ہوٹل اسٹاف نے کہا آپ جو بھی ہیں لیکن آپ کا ہم پرس چیک کریں گے۔
اداکارہ کے مطابق ہوٹل اسٹاف کی جانب سے تلاشی لیے جانے کے بعد ان کے پرس سے پلیٹ، چاقو اور چمچے نکلے، جس پر انہیں شرمندگی ہوئی اور وہ خاموش ہوگئیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مختلف شوٹنگز کے دوران ان کے ساتھ کچھ ایسے واقعات ہوئے کہ انہیں لگا کہ وہاں کوئی ان دیکھی مخلوق موجود ہے۔
مومنہ اقبال کے مطابق ایک بار نماز پڑھنے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پیچھے جو کرسی پڑی ہے، اس پر کوئی بیٹھا ہوا ہے، اس لیے انہوں نے ڈر کے مارے نماز پر توجہ چھوڑ کر آیت الکرسی پڑھنا شروع کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ نماز ختم کرنے کے بعد انہوں نے مذکورہ کرسی کو دیکھا تو وہ خالی تھی۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کیریئر کے آغاز میں ایک سینیئر اداکارہ نے انہیں نظر انداز کیا، جس پر انہیں افسوس بھی ہوا۔
مومنہ اقبال نے اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جب انہوں نے سینیئر اداکارہ کو آتے ہوئے دیکھا تو وہ ان کے احترام میں اٹھ کھڑی ہوئیں اور انہیں جاکر سلام بھی کیا۔
اداکارہ کے مطابق سینیئر اداکارہ نے انہیں نظر انداز کیا اور ان سے ملے بغیر یا سلام کیے بغیر جاکر بیٹھ گئیں۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ بیٹھنے کے بعد بھی انہوں نے سینیئر اداکارہ کو جاکر سلام کیا اور پھر اپنے کام میں لگ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ اداکارہ کا نام نہیں لینا چاہتیں، وہ کافی سینیئر اور عزت دار اداکارہ ہیں لیکن ان کے رویے پر انہیں اس وقت افسوس ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا بنیادی مقصد مادورو کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ وینزویلا پر قبضہ ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاطینی امریکی مسائل کے ایک ترک ماہر نے وینزویلا کے
اکتوبر
انصار اللہ: ہم صیہونیوں کے ساتھ تصادم کے تمام حالات کے لیے پوری طرح تیار ہیں
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن عبداللہ النعمی نے
نومبر
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون
شامی قبائل کا امریکہ کے خلاف اہم اعلان
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور کے قبائل سے تعلق رکھنے والے
مارچ
پاکستان: بھارت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کر رہا ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی پر
مئی
حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ حزب اللہ
جنوری
پنجاب میں کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی: وزیر اعلی پنجاب
?️ 21 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام
جون
بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ احتجاج کا بوجھ برداشت
اگست