?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، ٹی وی میزبان و ریڈیو جوکی (آر جے) انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح ملکی حالات اور سیاست سے بہت مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کے اندر بھی حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا۔
انوشے اشرف نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پوڈکاسٹ میں انہوں نے سیاست پر بھی خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست بہت خراب چیز ہے، وہاں جاتے ہے اچھا شخص بھی برا ہوجاتا ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ایسی پالیسیز کا حصہ بن جاتا ہے، جو اسے پسند نہیں ہوتیں۔
ماڈل کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ نوجوان سیاست میں آ رہے ہیں اور نوجوانوں کو مزید سیاست میں آنا چاہیے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاست میں جاتے ہی ہر شخص غلط پالیسیز اور سسٹم کا حصہ بن جاتا ہے۔
انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی مداح تھیں، وہ ان کے ہر جلسے اور پروگرام میں جاتی تھیں اور انہیں بھی کسی حد تک بینظیر بھٹو کی سیاست پسند تھی۔
انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیکن اب بہت سارے لوگ مایوس ہوچکے ہیں، انہیں سیاست میں دلچسپی نہیں۔
ماڈل و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ اب ان کا جذبہ بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کا حب الوطنی کا جذبہ بھی کم ہوچکا۔
انوشے اشرف کے مطابق اب وہ جذبات میں آکر یہ جوشیلے نعرے نہیں لگاتیں کہ یہ ہمارا ملک، ہم نے اس کی آزادی کی خاطر قربانیاں دیں۔
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ان کا نکاح برطانوی نژاد شخص سے ہونے کے بعد ان کا حب الوطنی کا جذبہ کم ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے افراد کی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی مایوس ہونے لگے ہیں۔
ان کے مطابق اب دیار غیور میں رہنے والے پاکستان یہاں پیسے بھیج بھیج کر تنگ آ چکے ہیں جب کہ یہاں کے تمام لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔
انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے تعلیمی ادارے، لائبریریاں، تھیٹرز اور صحت مند بحث و مباحثے والے مقامات ویران ہوچکے ہیں، کہیں اچھی صحت مند بحث نہیں ہوتی۔


مشہور خبریں۔
فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
ستمبر
قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی
نومبر
امریکی ٹیکس دہندگان نے اسرائیل کی جنگ پر کتنا خرچ کیا؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:الخلیج آن لائن نے شائع کیا ہے کہ غزہ کے خلاف
دسمبر
نئی حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج سے قبل ممکن نہیں، الیکشن کمیشن
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا
دسمبر
ہمیں اپنے کپتان پر بھروسہ ہے:راجا ریاض
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا
اپریل
وزیرستان میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے
?️ 16 ستمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ
ستمبر
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن
اگست
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا فیصلہ
?️ 5 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار
فروری