?️
سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال کی عمر میں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گاڈ فادر اور اسکارفیس کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ان کی 29 سالہ ساتھی پروڈیوسر نور الفلاح کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام جوڑے نے ‘رومن’ رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ال پاچینو کے نمائندے نے اداکار کے گھر بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی البتہ مزید معلومات شیئر نہیں کی گئی۔
ال پاچینو کی گرل فرینڈ نور الفلاح ماڈل ہیں، ان کا تعلق کویت سے ہے اور وہ طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نور الفلاح کے ال پاچینو سے قبل ماضی میں کئی زائد العمر افراد سے تعلقات رہے، 2017 اور 2018 میں جب ان کی عمر صرف 23 برس تھی تب ان کا تعلق 75 سالہ اداکار مک جیگر کے ساتھ تھا۔
یہ بھی:فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اداکار ال پاچینو کی ساتھی اور ان کے بیٹے کی ماں نور الفلاح محض 29 برس کی ہیں جب کہ ال پاچینو کی بڑی بیٹی جولی پاچینو کی عمر 33 برس ہے، جولی کی پیدائش 1989 میں ہوئی تھی جو کہ ال پاچینو کی پہلی گرل فرینڈ سے تھی۔
ایک اور گرل فرینڈ سے اس اداکار کے 22 سالہ جڑواں بچے بھی ہیں جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور قطر کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور قطر نے لبنان میں جاری صورتحال اور
ستمبر
کیا صیہونی حکومت جنگ بندی چاہتی ہے؟
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رکن سامی
اگست
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
طوفان الاقصی کی ایک سالہ سالگرہ؛ وجوہات اور اسٹریٹجک نتائج
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کی ایک سالہ سالگرہ ایسے وقت میں
اکتوبر
سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے، وزیراعظم
?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت
مارچ
ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے اخباروں نے
ستمبر
اقوام متحدہ کا افغان عوام کی خطرناک صورتحال پر انتباہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امورOCHA نے خبردار کیا
جنوری