?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ عالیہ بھٹ کے کورونا کی رپورٹ مثبت آگئی ہےجس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کردی ہے۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔
عالیہ بھٹ نے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ جس کے بعد عالیہ بھٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک دوبے نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں ذرائع سے خبر ملی ہے کہ فلم گنگو بائی کی مرکزی اداکارہ میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
اشوک دوبے کے مطابق انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے ایک ذمہ دار سے جب اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ عالیہ بھٹ وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد بار عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا اور قریبی افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد وہ قرنطینہ میں بھی رہی تھیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا انفیکشن کی شدت اور انسانی جینز کے حوالے سے اہم تحقیق
?️ 13 جولائی 2021ہلسنکی(سچ خبریں) مارچ 2020 میں اکھٹے ہونے والے سائنس دانوں نے ایک
جولائی
تھنبرگ: غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ایک نسل کشی ہو رہی ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: سویڈن کے حامی فلسطینی کارکن نے مقبوضہ علاقوں سے واپس
اکتوبر
یورپی یونین کے ٹوٹنے کے آثار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سوئٹزر لینڈ کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی جانے
جون
غزہ میں 150 زیر زمین مقامات پر حملہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج جس نے گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے خلاف
اکتوبر
سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دور نہیں،عمران خان
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جولائی
سعودی-اماراتی اختلاف سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صیہونی اخبار کا قابض حکام کو مشورہ
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار کے تجزیہ کار نے قابض حکام سے کہا ہے
جنوری
ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل
ستمبر
امریکہ کو دوبارہ چھوٹا کریں؛ٹرمپ کا نظریہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے ایک تجزیے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی
دسمبر