مشترکہ خاندان میں رہنے کی وجہ سے فائدے میں ہوں، منیب بٹ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں علیحدہ رہنے کے بجائے مشترکہ خاندان میں رہنے کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں، والدین کا سایہ ساتھ ہو تو بہت ساری مشکلات سے نمٹا جا سکتا ہے۔

منیب بٹ نے حال ہی میں سما ٹی کے مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ جلد ہی وہ پہلی پنجابی ایکشن فلم میں دکھائی دیں گے، جس کی شوٹنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔

ان کے مطابق پنجابی فلم میں ان کے ساتھ آمنہ الیاس بطور ہیروئن نظر آئیں گی اور مجموعی طور پر ان کی یہ دوسری فلم ہے، پہلے وہ ایک اردو فلم میں کام کر چکے ہیں۔

اپنے سب سے پسندیدہ کردار پر بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں اپنے ڈرامے ’سر راہ‘ کا کردار پسند ہے، مذکورہ ڈرامے کے ایک منظر کو شوٹ کرواتے وقت وہ جذباتی ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں انہوں نے خواجہ سرا بچے کا کردار ادا کیا تھا جو کہ اپنے والد کے قریب ہوتے ہیں اور ڈرامے میں ان کے کردار کے والد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ پڑھ لکھ کر ایک مقام پر پہنچے لیکن جب وہ بچہ ایک مقام پر پہنچتا ہے تو اس کے والد انتقال کر جاتے ہیں اور وہ بیٹے کو دیکھ نہیں پاتے، مذکورہ منظر شوٹ کرواتے وقت وہ رو پڑے تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے اور وہاں متحرک رہنے پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ فارغ وقت میں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ غلط مواد کو شیئر نہ کریں۔

منیب بٹ نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک جوا کے کھیل کی ایپلی کیشن والوں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ان کے اشتہار میں کام کریں، وہ انہیں دگنا معاوضہ دینے کو تیار تھے لیکن انہوں نے مذکورہ غلط ایپلی کیشن کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں منیب بٹ نے بتایا کہ وہ بھی مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں اور انہیں مشترکہ خاندان میں رہنے کا فائدہ ہوا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ، ان کے چھوٹے بھائی اور والدین ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور ان کا گھر تین منزلہ ہے، تمام گھروں کے کچن الگ ہیں لیکن وہ ساتھ رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب کو مشترکہ خاندان میں رہنے کا مشورہ دیں گے، کیوں کہ مشترکہ خاندان میں رہنے کے بہت سارے فوائد ہیں، البتہ مسائل سے بچنے کے لیے کچنز الگ کردیے جائیں اور ہر کوئی اپنے اخراجات خود اٹھائے۔

منیب بٹ نے دلیل دی کہ والدین یا بڑوں کا سایہ ساتھ رہتا ہے تو بہت سارے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے، جیسا کہ اگر کسی شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو بڑے ان میں صلح کروا سکتے ہیں لیکن اگر گھر میں بڑے ہی موجود نہیں ہوں گے تو میاں اور بیوی کے درمیان اختلافات کون ختم کروائے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کے تین منزلہ گھر میں سب سے اوپر والی منزل پر ان کے والدین، درمیان والی منزل میں بھائی اور وہ خود نیچے والی منزل میں رہتے ہیں اور تینوں گھروں کے کچنز الگ ہیں، ہر کوئی اپنے اخراجات اٹھاتا ہے۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر وہ کبھی گھر سے باہر کسی کام سے چلے جاتے ہیں تو انہیں پیچھے بیوی اور بچوں کی پریشانی نہیں ہوتی، انہیں معلوم ہوتا ہے کہ گھر میں ان کے بھائی اور والد موجود ہیں، جو بھی مسئلہ ہوگا، وہ دیکھ لیں گے۔

مشہور خبریں۔

ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے

🗓️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

پوپ فرانسس کے بحرینی بادشاہ سے مطالبے

🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:پوپ فرانسس نے بحرین کے اپنے پہلے دورے پر اس ملک

عرب لیگ نے صہیونیوں کے ہاتھوں 223 فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا

🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی قوم اور ان کے مقدس املاک کے خلاف

2023 کی سب سے بااثر شخصیت

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023

ہم اسرائیل کی توہین کا جواب دیں گے: ہسپانوی وزیر خارجہ

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: میڈرڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم

آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی

🗓️ 20 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے

بھارت نے افغاستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے

🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا

شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی

🗓️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے