ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ثقافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نواز دیا۔

اداکارہ  نے انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سپر اسٹار اداکارہ کو ان کی عالمی سینما میں خدمات اور ثقافتی سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکارہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب برطانیہ کے ایوان زیریں (ہاؤس آف کامنز) کے چیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی جب کہ تقریب میں مختلف پارٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔

ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ نے ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خدمات کے اعتراف کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا۔

ماہرہ خان نے بطور اداکارہ پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح انہیں نے صنفی تفریق کا سامنا بھی کیا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا مقام بنا کر دکھایا۔

ماہرہ خان نے بعد ازاں ایوارڈ ملنے کے بعد متعدد ارکان پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سماجی کارکنان اور صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ایوارڈ سے نوازے جانے پر شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کو مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور وہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

چند دن قبل ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔

مشہور خبریں۔

لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں: وزیر داخلہ

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں شرکت کیوں نہیں کی؟

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو لکھے گئے تجزیے

بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی طلبہ کی صورتحال؟ دفتر خارجہ کی رپورٹ

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا

?️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے

قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ

?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک

وزیر اعظم کا چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے

مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ ہوگی:انصاراللہ

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے