?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی آرٹسٹ ہیں، وہ ماں کی گود میں بھی فنکار تھے لیکن ان کی قدر نہیں کی گئی، اپنے ہی رشتے داروں نے ان کا گھر میں آنا بند کردیا تھا۔ْ
فردوس جمال حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مشکلات پر کھل کر بات کی۔
اداکار نے کہا کہ اگرچہ ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی لیکن انہیں شہرت اور نام لاہور نے دیا، انہیں داتا کی نگری نے فردوس جمال بنایا۔
ان کے مطابق وہ بہت کم عمر تھے جب ان کے والدین کا انتقال ہوا، جس بعد ان کی زندگی میں مشکلات بھی آئیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے بڑا دکھ یہ ملا کہ ان کی شادی آرٹسٹ سے نہیں ہوئی، وہ جس طرح کے فرد تھے، اسی طرح کا ساتھی انہیں نہیں ملا۔
اسی بات پر انہوں نے مزید کہا کہ انہیں افسوس نہیں کہ ان کی شادی وہاں کیوں ہوئی بلکہ وہ اپنے دل کا شکوہ کر رہے ہیں کہ کاش انہیں آرٹسٹ ساتھی ملتا۔
فردوس جمال نے واضح کیا کہ وہ اپنی شادی اور بچوں سے خوش ہیں اور انہیں سب سے زیادہ خوشی بڑے بیٹے حمزہ جمال کی پیدائش پر ہوئی تھی۔
انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ وہ پیدائشی آرٹسٹ تھے اور تاحال آرٹسٹ ہیں جب کہ ماں کی گود میں بھی وہ آرٹسٹ تھے لیکن انہیں شادی کے لیے ویسا شخص نہیں ملا، جیسے وہ خود تھے۔
انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ پشاور میں رہتے تھے تو ان کے رشتے داروں نے ان کے گھر آنے پر پابندی لگا دی تھی۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی خالہ نے بھی ان کے گھر آنے پر پابندی لگادی تھی اور ان کی والدہ کو کہا تھا کہ ان کا بیٹا ڈراموں اور فلموں کی باتیں کرتا ہے، وہ ان کے بچوں کو بھی خراب کرے گا، انہیں ہمارے گھر آنے سے روکیں۔
اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ضیا الحق صدر تھے، تب دلیپ کمار کے اعزاز میں صدر مملکت نے عشائیے کا اہتمام کیا تھا، جہاں ضیا الحق نے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر دلیپ کمار سے ملوایا اور انہیں کہا کہ فردوس جمال پاکستان کے دلیپ کمار ہیں۔
پروگرام کے دوران فردوس جمال نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں، انہیں محبت اور عزت بھی ملی اور اب وہ 70 سال کے ہوچکے ہیں، اب آگے انہیں اپنی موت نظر آتی ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا اسرائیل کو نیا جھٹکا
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک، جو حال ہی میں مقداری اور
مئی
کینیڈا میں بڑے پیمانے پر بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کا سلسلہ جاری
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:میڈیا نے بریٹش کولمبیا کے علاقہ میں مقامی کینیڈا کے بچوں
جولائی
بھٹکے ہوئے ملک کو وزیر اعظم صحیح راستے پر لے آئے: عثمان بزدار
?️ 19 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان
فروری
بشام حملے پر اعلٰی سطح کا سیکیورٹی اجلاس، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی ہدایت
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح
مارچ
فوجی عدالتوں میں 102 افراد کا ٹرائل کیا جارہا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا
?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل شروع
اکتوبر
اسرائیلی وزیر: ترکی میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سخت گیر صہیونی وزیر نے ترکی میں حماس کے رہنماؤں
ستمبر
حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ محسن نقوی
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی
ستمبر
اسرائیلی فوجیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:15 دسمبر کی صبح، فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
دسمبر