مانی اس لئے اچھے لگے کہ وہ دوسروں سے مختلف کام کرتے ہیں: اداکارہ حرا

مانی اس لئے اچھے لگے کہ وہ دوسروں سے مختلف کام کرتے ہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے اور نظر آتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی وہ انہیں یہ کہتے ہیں کہ وہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ کام یا رومانوی سین نہ کریں۔

اداکارہ حرا اور مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔حرا اور مانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد ڈرامے اور شوز ایک ساتھ کیے ہیں۔

حال ہی میں دونوں میاں و بیوی آج ٹی وی کے پروگرام ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے شادی، ذاتی زندگی، شوبز اور کیریئر میں اتار چڑھاؤ پر کھل کر بات کی۔طویل پروگرام میں مانی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات ریڈیو جوکی (ار جے) تھے، تب انہیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ جس موضوع کی حمایت میں دوسرے لوگ پروگرام کریں، وہ اسی موضوع کی مخالفت میں پروگرام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرے۔

پروگرام میں اداکارہ نے حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے اور نظر آتے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر دوسرے مرد حضرات کی طرح خود سے محبت نہیں رکھتے لیکن بعض مرد اور اداکار تو لڑکیوں سے زیادہ ٹی وی اسکرین پر خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حرا کا کہنا تھا کہ خود کو پسند کرنا یا سنوارنا لڑکیوں کا کام ہوتا ہے اور انہیں مانی کی یہی بات اچھی لگتی ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر فدا نہیں ہوتے۔پروگرام میں دونوں اداکاروں نے بتایا کہ انہیں گھر چلانے اور پیسے کمانے کے لیے دگنی محنت کرنی پڑی اور ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ دونوں کے پاس محض 10 ہزار روپے بچے تھے اور وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا ہوگا؟

 

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ

امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ

بجلی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا

موسمیاتی تبدیلی: پاکستان میں پانی کے غیر زرعی استعمال میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، عالمی بینک

?️ 16 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کی

غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں

دشمن کو جنوب لبنان سے مکمل طور پر انخلاء کرنا ہوگا: نبیہ بری کے معاون

?️ 8 اگست 2026سچ خبریں: علی حسن خلیل، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے سیاسی معاون،

عراق میں امریکی قیادت والے فوجی اتحاد کے مشن کے باضابطہ اختتام کا اعلان

?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں:پینٹاگون نے عراق میں امریکی قیادت والے بین الاقوامی فوجی اتحاد

عمران خان سندھ کی اہم شخصیات سے رابطہ کیوں کر رہے ہیں

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے