?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے ایک دوسرے کے خلاف سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد اب ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز جاری کردیے۔
ترک ماڈل ترکان آتائے نے چند روز قبل اپنی ویڈیو میں بتایا تھا کہ کہ ماریہ بی نے انہیں ترکیہ میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی مکمل ادائیگی نہیں کی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی ماریہ بی کے ساتھ کام کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے فیشن ڈیزائنر سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا لیکن میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کا انہیں معاوضہ دیا جانا تھا جو کہ انہیں تاحال مکمل نہیں ملا۔
ترکان آتائے نے بتایا تھا کہ 2025 کے آغاز میں ماریہ بی نے ترکیہ میں فوٹوشوٹ کروایا، جس کے مکمل انتظامات انہوں نے کیے، شوٹنگ سے لے کر ویڈیو ایڈیٹنگ تک تمام کام انہوں نے دیکھا اور انہوں نے کام سے پہلے ماریہ بی کو معاوضے کی رقم بھی بتائی جس پر فیشن ڈیزائنر مطلوبہ رقم دینے پر رضامند بھی ہوئیں۔
ترکیہ کی ماڈل کے مطابق شوٹ کو چند ماہ گزر جانے کے باوجود انہیں معاوضے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، انہیں پہلے آسرے دیے گئے لیکن بعد میں ان کے میسیجز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔
ان کے الزامات پر ماریہ بی نے تسلیم کیا تھا کہ ان کی مینیجر کی غلطی کی وجہ سے ترک ماڈل کو ادائیگی کا معاوضہ دینے میں تاخیر ہوئی لیکن اس پر الزامات لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔
بعد ازاں ماریہ بی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ انہوں نے ترک ماڈل کو تمام رقم کی ادائیگی کردی اور اب الزامات لگانے پر انہوں نے ترکیہ کی ماڈل کو ہرجانے کا نوٹس بھی جاری کردیا۔
ماریہ بی نے الزامات عائد کرنے پر اپنی وکیل خدیجہ صدیقی کے ذریعے ترکان آتائے کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں انہوں نے ترکیہ کی ماڈل سے نوٹس ملنے کے بعد 14 دن کے اندر ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور معافی نامہ بھی جاری کرنے کا کہا۔
نوٹس میں ترکان آتائے کو کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے معافی نہ مانگے جانے پر انہیں 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ترکیہ کی ماڈل نے بھی اپنے پاکستانی وکیل رانا انتظار کے توسط سے ماریہ بی کو 8 ہزار امریکی ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
ترکان آتائے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماریہ بی نے ان کے ایک ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں جب کہ دو ہزار امریکی ڈالر قانونی فیس کی ادائیگی ہے جب کہ 5 ہزار امریکی ڈالر انہیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کا ہرجانہ ہے۔
دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو نوٹسز بھجوانے کی تصدیق کی، تاہم تین دن گزر جانے کے باوجود دونوں نے نوٹسز ملنے کی تصدیق نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے
نومبر
پشاور: کورکمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج کا معاملہ،فضل الہیٰ کی گرفتاری کا خدشہ
?️ 4 دسمبر 2022 پشاور:(سچ خبریں) پشاور میں 3 نومبر کو کورکمانڈر کی رہائش گاہ
دسمبر
غزہ میں جاری مظالم عالمی شرم کا باعث ہیں:بیلجیئم
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر خارجہ ماکسیم پرووت نے غزہ میں اسرائیلی مظالم
مئی
عمران خان مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ ریفرنس
جون
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
قتل کے حکم عراق کے باہر سے ملتے ہیں:عراقی سیاسی تنظیم
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رکن نے کہا کہ اس
نومبر
سرحد پار دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے
دسمبر