?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کو منفرد انداز میں شادی کی چوتھی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ لوگ انہیں سچ کہتے ہیں کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو اقرا عزیز ملیں۔
دونوں اداکاروں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
اداکار جوڑی نے 28 دسمبر کو شادی کی چوتھی سالگرہ منائی اور یاسر حسین نے اس موقع پر اہلیہ اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منفرد انداز میں بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
یاسر حسین نے لکھا کہ 28 دسمبر دنیا کی نصف آبادی کی شادی کی سالگرہ ہے لیکن مذکورہ تاریخ ان کے لیے بہت خاص ہے، کیوں کہ اسی دن انہیں اقرا عزیز جیسی شریک سفر ملیں۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہیں اقرا عزیز بہت تنگ کرتی ہیں اور ان کی جانب سے تنگ کرنا ہی انہیں اچھا لگتا ہے۔
یاسر حسین نے لکھا کہ اقرا عزیز غصے والے ایسے پرندے کی مانند ہیں جو غصہ کرتے ہوئے خود ہی تھک جاتا ہے۔
انہوں نے اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے اتنی محبت کرتے ہیں، جتنی ایلون مسک مریخ اور نواز شریف پائے سے کرتے ہیں اور وہ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں جتنا کہ اداکار خود سے کرتے ہیں۔
یاسر حسین نے زندگی میں آنے، جیون ساتھی بننے اور خوشیاں دینے پر اقرا عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دنیا کا خوبصورت ترین فرد قرار دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکار کی جانب سے منفرد انداز میں بیوی کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیے جانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔
ٹی وی میزبان ندا یاسر نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے التجا کی کہ وہ ان کے شوہر یاسر نواز کو بھی اسی طرح کی باتیں سکھائیں۔
یاسر حسین نے ٹی وی میزبان کو جواب دیا کہ انہوں نے ان کے شوہر سے ہی یہ باتیں سیکھی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں سابق امریکی میرین کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ملک
جولائی
حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
مارچ
اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی
جون
ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایران، روس اور چین کے درمیان
مارچ
گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش
فروری
برسلز-واشنگٹن معاہدہ؛ امریکہ جیو پولیٹکس جیت گیا
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور امریکی
ستمبر
عراقی اسلامی مزاحمتی کا شہر حیفا پر ڈرون حملہ
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمت نے آج جمعرات کو ڈرون کے ذریعے مقبوضہ
فروری
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر