?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں‘۔
اداکارہ کی جانب سے یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے آپ کو بے بس محسوس کررہی ہیں۔
انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’میں نے اپنے خیالات اور احساسات کو کھل کر بیان کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ یا خوف محسوس نہیں کیا لیکن اس وقت میں بہت جذباتی ہوں۔‘
شنیرا اکرم نے لکھا کہ اصل میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔’
شنیرا اکرم نے اپنی ٹوئٹ پر واضح طور پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا وہ غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بمباری سے متعلق بات کررہی ہیں۔
شنیرا اکرم کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ ارمینہ خان نے انہیں تنقید کا نشان بناتے ہوئے لکھا کہ ’جب پاکستان کی بات ہو تو آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیںُ۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ’فلسطین کے بارے میں کھل کر بات کریں یا اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں۔‘
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 8 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد بچے اور 2 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی اداکار بالخصوص ارمینہ خان، اشنا شاہ اور عثمان خالد بٹ، صبا قمر مسلسل اسرائیل کے خلاف ٹوئٹس کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو غزہ میں جاری ’نسل کشی‘ کے بارے میں مسلسل آگاہ کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے نام بھجوادیے
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل
نومبر
ہم مسجد اقصیٰ میں یہودی خزعبلات کو پھانسی کی اجازت نہیں دیں گے: ہنیہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج اتوار کو
مئی
یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان، کشمیر کونسل یورپ نے اسے اہم قدم قرار دے دیا
?️ 22 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی
مارچ
انگلینڈ کی گولیوں میں یورینیم کا استعمال
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم سے بھرے گولے بھیجنے سے متعلق
مارچ
جاپان میں اسلام پسندی کا بڑھتا رجحان اور آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:جاپان میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہےجس کی
نومبر
ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے
اکتوبر
ریاض میں دمشق کا سفارت خانہ دوبارہ کھلا
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کا سفارت خانہ دوبارہ
اکتوبر
ایم کیو ایم کیوں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے
جولائی