?️
کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں کھلےعام آواز نہ اُٹھانے پر مداحوں کی جانب سے ہونے والی تنقید پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت سے متعلق کھلے عام فلسطینیوں کے حق میں آواز نہ اٹھانے سے متعلق گزشتہ چند روز سے اداکارہ عائزہ خان کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں فلسطین سے متعلق آواز اٹھانے کے حوالے سے سوال لکھا تھا کہ ’آپ پوسٹ کیوں نہیں کررہیں؟
جس پر اداکارہ پر جواب میں لکھا کہ ’فلسطینیوں کے لیے دعائیں کرنا، روزانہ سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے سے بہتر ہے۔‘
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے فالوورز کو ہدایت کی کہ ’وہ بھی دعا کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر الزام تراشی یا ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے سے گریز کریں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم سب کے بچے اور چاہنے والے ہیں اور ہم سب اس غم (فلسطینیوں پر ظلم) کو محسوس کرسکتے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں لیکن مجھے اللہ پر بھروسہ ہے کہ وہ جلد انصاف کرے گا، آمین۔‘
تاہم بعدازاں اداکارہ نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی۔
اسی پوسٹ کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اس تعلق کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے‘۔
غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت پر متعدد اداکار بالخصوص اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان، ماہرہ خان اور صبا قمر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اسی دوران مایا علی نے بھی فلسطینیوں کے حق میں انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئی دہائیوں تک فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا تھا، حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد 7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں، حال ہی میں اسرائیل نے ہسپتال، اسکول، پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے تھے جن میں درجنوں بچوں سمیت کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری
خطیب عرفہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی علامت تھے: انصار اللہ
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک
جولائی
وزیراعظم آزادکشمیر کا برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ، پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی
?️ 13 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے
مئی
افغانستان ہمسایے کا حق ادا کررہا ہے نہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کررہا ہے، خواجہ آصف
?️ 15 جولائی 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
جولائی
مغرب دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟امریکی نامہ نگار کی زبانی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت
ستمبر
غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل تیز کرنے کیلئے مزید کراسنگ پوائنٹس قائم
?️ 28 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے
اکتوبر
صیہونی حکومت فلسطین میں نسل پرستی قائم کرنے کی خواہاں
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے نوآبادیاتی آباد کاری
جنوری
امریکی تھنک ٹینک: بھارت اپنا علاقائی اثر و رسوخ چین کو دے رہا ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے ایک تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز نے
مئی