🗓️
سچ خبریں: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 25 فنکاروں نے ایک ساتھ مل کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوٹیوب پر ایک گانا جاری کیا ہے، ترانے کی ویڈیو سے حاصل ہونے والی رقم فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ کو دی جائے گی۔
یوٹیوب چینل پر ’راجعین‘ کے نام سے جاری ساڑھے آٹھ منٹ کی ویڈیو میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ساتھ ہی عرب رہنماؤں سےفسلطینیوں کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
گانے کی ویڈیو اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں جاری تباہی کے مناظر سے شروع ہوتی ہے اور ساتھ ہی ترانہ پڑھا جاتا ہے کہ ’کیا ہم بھول گئے ہیں کہ میں اپنی سرزمین میں ہوں اور یہ میرا ملک ہے اور ہم اپنے ہی ملک میں قید ہیں؟
ویڈیو میں تمام فنکاروں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہے، گانے کے بول میں عرب ممالک سمیت اسلامی دنیا پر سوال اٹھایا گیا ہے۔
گانے میں شامل فنکاروں میں سیف صفادی، دانا صلاح، غالیہ چاکر، افروتو، نورڈو، سیف شروف، اے فائیو راس، عصام النجر، بلتی، امیر عید، وسیم قطب، دینا ودیدی، سیف بطینہ، عمر رمل، الیونگ اور راندر، ورٹیکس، اسمال ایکس، فواد گرتلی، ڈونیا وائل، زینے، مروان موسیٰ، مروان پابلو اور ڈیفینسی شامل ہیں۔
گانے کے بول میں ایک اور جگہ کہا گیا ہے کہ ’اور میں اپنے بچوں کو بانہوں میں اٹھا کر اپنے ملک واپس آ رہا ہوں، چاہے ساری دنیا میرے خلاف کھڑی ہو جائے، اے میرے وطن میں واپس لوٹ کر آرہا ہوں۔‘
اس کےعلاوہ ویڈیو کے ڈسکرپشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ یوٹیوب ویڈیو سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ کی کے لیے وقف کی جائے گی۔
میوزک ویڈیو کے اختتام پر فنکاروں نے فلسطین اور غزہ کے صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا جو جنگ زدہ حالات میں بہادری سے رپورٹنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ان صحافیوں میں وائل الدحدوث، وسام نصر، معتاز عزیزہ، علی جد اللہ، پلسٹیا الاقاد، بسان وزرڈ، محمد فائی، ظاہر صالح، محمد العلول ایمن ابو رموز، سناد لطیفہ، طاھر منیر، زھر صالح ہشام ابو شقرہ، احمد حجازی اور ھشام ابو شقرہ شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے
اپریل
پاکستان کے ساتھ نویں جائزے سے متعلق بات چیت اب تک نتیجہ خیز رہی ہے، آئی ایم ایف
🗓️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
دسمبر
فرانسیسی وزیر خارجہ کا موہن میگزین کے اقدام کو درست قرار دینے کا استدلال
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات
جنوری
پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو
🗓️ 14 مئی 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے:رپورٹ
🗓️ 23 اپریل 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) ایک حالیہ امریکی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ
اپریل
فیس بک انتظامیہ کیا کرنے جا رہی ہے ؟جانئے اس رپورٹ میں
🗓️ 14 مارچ 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام نہایت آسان
مارچ
فردوس عاشق اعوان کی پی ڈی ایم پر شدید تنقید
🗓️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان
اپریل
آزادی کی حدیں بھی ہم طے کریں گے، ٹویٹر نے سیکڑوں اکاؤنٹ بند کر دیے
🗓️ 24 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کمپنی ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایف بی آئی
فروری