?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ نازش جہانگیر پر فراڈ اور جھانسے کے الزامات لگانے والے اداکار کے دعوے درست نہیں ہوں گے، نازش جہانگیر غلط نہیں ہوں گی لیکن اداکارہ کو سامنے آکر وضاحت دینی چاہیے۔
مائرہ خان نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں نازش جہانگیر پر دھوکا دینے کے الزام کے معاملے پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ عوام کو نازش جہانگیر اور اس پر الزامات لگانے والے نئے اداکار کے بارے میں بات ہی نہیں کرنی چاہیے، ان کا آپس کا معاملہ تھا، دوسروں کا اس میں کوئی واسطہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نازش جہانگیر کو اس بات کا سبق ملنا چاہیے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا اور ساتھ ہی اس اداکار کو بھی سبق ملنا چاہیے کہ انہوں نے بھی ایسا کیوں کیا؟
مائرہ خان کے مطابق لڑکے نے اپنی لالچ میں نازش جہانگیر کو سب کچھ دیا اور جب اس کا مطلب پورا نہ ہوا تو انہوں نے اداکارہ پر الزامات لگائے، انہیں بدنام کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ نہیں بلکہ وہ شخص خراب تھا، جس نے نازش جہانگیر پر الزامات لگائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نازش جہانگیر کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، انہیں احتیاط سے کام لینا چاہیے تھا، وہ معروف شوبز شخصیت تھی، ان کا نام تھا، انہیں اپنا نام اور کیریئر خراب نہیں کرنا چاہیے تھا۔
مائرہ خان نے کہا کہ دھوکے اور جھانسے کے معاملے پر نازش جہانگیر کو سامنے آنا چاہیے تھا اور اسے الزام لگانے والے شخص کی سچائی بتانی چاہیے تھی۔
ان کے مطابق اداکارہ سامنے آتیں اور کہتیں کہ گاڑیاں، دوسرے تحائف اور پیسے دینے والے شخص کو ڈراموں میں کسی نے کاسٹ نہیں کرنا چاہا، وہ ہیرو نہیں بن سکتے، اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں لیکن نہ جانے کیوں اداکارہ سامنے نہیں آ رہیں؟
انہوں نے دلیل دی کہ نازش جہانگیر نے بندوق کے زور پر شخص سے گاڑی اور پیسے نہیں لیے تھے بلکہ الزام لگانے والے نے اپنی محبت اور پیار میں سب کچھ دیا تو اس میں اداکارہ کی کوئی غلطی نہیں۔
مائرہ خان نے کہا کہ اداکارہ پر الزامات لگانے والے شخص کی غلط بات ہے، انہوں نے کیوں اداکارہ کو پیسے دیے، انہیں قیمتی تحائف دیے۔
ان کے مطابق اگر مذکورہ شخص پیسے دینے کے باوجود اداکار اور ہیرو نہیں بن سکے تو کیا ہوا، سوشل میڈیا پر آکر اداکارہ پر الزامات لگا کر انہوں نے شہرت حاصل کرلی، اب ہر جگہ ان کی باتیں ہو رہی ہیں۔
مائرہ خان نے کہا کہ اداکارہ پر الزام لگانے والے شخص کا مطلب پورا ہوگیا، وہ جو شہرت چاہتے تھے، انہیں مل گئی، آج ہر کوئی ان کی بات کر رہا ہے، وہ مشہور ہوگئے، اب وہ گاڑی اور پیسوں کو بھول جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں لاہور کی مقامی عدالت نے نازش جہانگیر کے خلاف دائر فراڈ کے مقدمے میں ان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔
ان کے خلاف ابھرتے ہوئے اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا، بعد ازاں ایک انٹرویو میں مذکورہ اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ چند سال میں نازش جہانگیر کو لاکھوں روپے نقد اور 50 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی اور دیگر قیمتی تحائف بھی دیے، اداکارہ نے انہیں شوبز میں بطور ہیرو متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سوریہ کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول
مئی
صیہونیوں کی لبنان دھماکوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بیروت میں پیجر حملوں
ستمبر
حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے
?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم
جنوری
کورونا: بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری
?️ 12 جون 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی
جون
یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں
فروری
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جماعت اسلامی کا موقف
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
گیس صارفین سے 100 ارب روپے کی اضافی وصولی کا منصوبہ مؤخر
?️ 14 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ رمضان المبارک کے لیے پہلے ہی
فروری
فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی
اپریل