?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں علاقہ مکینوں نے فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی، اداکارہ حرا مانی اور دیگر عملے پر حملہ کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈرامے کی شوٹنگ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں جاری تھی کہ اچانک علاقہ مکینوں نے اسٹاف سے بدتمیزی کی اور ان پر حملہ کیا۔
اسی حوالے سے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
نبیل قریشی نے حکام سے مطالبپ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس واقعے کو ایک مثال بنایا جا سکے اور فلم سازوں کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
جبکہ اداکارہ حرا مانی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت برا حادثہ تھا جس کا مشاہدہ کیا، دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی زندگی میں کبھی ایسے کسی واقعے سے نہ گزرے۔انہوں نے اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بچانے کے لیے اپنی آخری حد تک کوشش کی اور زخمی ہو گئے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دو افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا بھی آغاز کر دیا۔دیگر اداکاروں نے بھی واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
?️ 14 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر
دسمبر
یوکرین کی فوج اقتدار سنبھالے: پوٹن
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن
فروری
بہائی ارتداد کے سلسلے مین اسلام کا موقف بدل نہیں سکتا
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ملائیشیا کی المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقابلی دینی علوم
جنوری
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فوجی عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کو عمران خان کے نو مئی
جولائی
پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال
جولائی
بنگلہ دیش میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:بنگلہ دیش سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک
اپریل
یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے
نومبر
سعودی عرب اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے بعد منگل کی
جون