?️
کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا وہ اداکاری کی دنیا سے خیرآباد کہنے والے ہیں ؟ اس حوالے سے انہوں نے خود ہی اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔صارفین کی جانب سے مختلف طرح کا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے بعد اب عدنان صدیقی کے ٹوئٹ نے بھی ٹوئٹر صارفین کو حیران کردیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔‘
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تجاویز دیں کہ میں کونسا پیشہ اختیار کروں۔‘اداکار کے پوچھنے پر کچھ صارفین نے اُنہیں ریستوران کھولنے کا مشورہ دیا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے عدنان صدیقی کو سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کا مشورہ بھی دیا۔دوسری جانب عدنان صدیقی کے مداحوں نے اُنہیں اداکاری ترک کرنے سے بھی روکا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں کئی بار پہلے نمبر آنے والے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر فْل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں ٹوئٹر فالوورز کی جانب سے اپنی رائے دینے کا بھی کہا تھا۔


مشہور خبریں۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کے متعدد شہروں میں عوام فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے
فروری
یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری
اگست
9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے
دسمبر
لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی
جولائی
ایرانی صدر کا دورہ روس
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
وینزویلا پر ٹرمپ کی حکمت عملی میں ابہام
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیریبین سمندر میں پیش آنے
نومبر
2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن
جنوری
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں:امریکی اخبار
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب صیہونی
جون