?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیضان شیخ نے عدنان صدیقی اور سلمان خان کی میزبانی کے انداز کا موازنہ کرتے ہوئے واضح انداز میں اپنی رائے دی۔
حال ہی میں فیضان شیخ نے وکی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں فیضان شیخ نے کہا کہ تھیٹر میں کام کرنے میں انہیں زیادہ مزا آتا ہے، حالانکہ وہاں معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود تھیٹر میں کام کرکے انہیں زیادہ تسکین حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن اداکاروں کے پاس تھیٹر کا تجربہ ہوتا ہے، ان کے لیے ٹی وی پر کام کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس شو کا حصہ بن کر انہیں بہت مزا آیا، اگرچہ یہ تجربہ مشکل تھا کیونکہ وہاں موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں تھی، لیکن مجموعی طور پر یہ ایک مثبت تجربہ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’تماشا‘ شو پلانٹڈ نہیں ہوتا، بلکہ جو کچھ بھی ناظرین دیکھتے ہیں وہ حقیقی ہوتا ہے۔
فیضان شیخ نے واضح کیا کہ ’تماشا‘، ’بگ باس‘ کی کاپی نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے وہی طریقہ کار ہے جو ’بگ برادر‘ جیسے بین الاقوامی ریئلٹی شوز اپناتے ہیں۔
ان کے مطابق ’تماشا‘ نے باقاعدہ طور پر ’بگ برادر‘ سے حقوق حاصل کیے ہیں، جس طرح ’بگ باس‘ نے بھی کیے تھے۔
انہوں نے تماشا اور بگ باس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں تماشا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس نے صرف تین سیزنز میں ہی مقبولیت حاصل کرلی، جب کہ بگ باس کو اس سطح تک پہنچنے میں کئی سیزن لگے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو تماشا زیادہ کامیاب ہے۔
فیضان شیخ کے مطابق ان دونوں شوز کے درمیان سب سے بڑا فرق ثقافت کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بگ باس میں ہر چیز دکھائی جا سکتی ہے، جب کہ تماشا میں کچھ پابندیاں ہیں ان کے نزدیک یہ پابندیاں جائز ہیں کیونکہ ہر ملک کی اپنی ثقافت اور اقدار ہوتی ہیں۔
آخر میں انہوں نے عدنان صدیقی اور سلمان خان کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی بہت عمدہ انداز میں میزبانی کرتے ہیں، جب کہ سلمان خان ٹیلی پرامپٹر کے بغیر ایک جملہ بھی صحیح طریقے سے ادا نہیں کر سکتے۔
مشہور خبریں۔
یمن کا خطرہ ہمارے تصور سے کہیں زیادہ ہے: عبرانی میڈیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: Yediot Aharanut اخبار سے وابستہ Ynet نیوز سائٹ نے ایک
اپریل
اسرائیلی فوج میں اومکرون پھیلتا ہوا
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی فوج میں کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے وسیع
جنوری
بین الاقوامی ماہرین قانون کی نظر میں ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین قانون نے اسرائیل کے ایران پر حملے
جولائی
روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے سلسلے میں روس
جون
آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال
جنوری
افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ
فروری
کیا ترکی اب بھی امریکہ کے لیے اہم ہے؟ ترک سفارت کار کی زبانی
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ترکی کے سینئر سفارتکار نامق تان کا کہنا ہے کہ
جون
ثالثوں کی جنگ بندی کی تجویز اور صیہونیوں کے فریب کی تفصیلات
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے
اپریل