?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کر کے انکشاف کیا ہےکہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اُنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔اُنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا پِگ( پالتوکتّا) بدمعاش اُن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی طرح اُس کا ساتھ اچھا تھا‘۔اداکارہ نے لکھا کہ’اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعےاحساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں‘۔
البتہ اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عتیقہ کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
مشہور خبریں۔
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ
ستمبر
کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ
?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کثیر
مارچ
امریکی فضائی احاطہ کے ساتھ یمن میں زمینی جنگ کے آغاز کی الٹی گنتی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی
اپریل
صیہونیوں کا خاموش جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت جس نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا
جنوری
تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی
ستمبر
لندن میں پانی کی تقسیم بندی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی مشہورشخصیت جیمز والیس نے خبردار کیا کہ لندن شہر
جولائی
یورپ میں انسانی اسمگلنگ کا مرکز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ڈنمارک کی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس
جنوری
زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست