?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور سعدیہ امام کی جانب سے اداکارہ صبا فیصل کی تنقید کا جواب دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
چند دن قبل صبا فیصل نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹی وی شو پر بیٹھ کر اداکاروں کی برائیاں کرتی ہیں۔
صبا فیصل نے کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تھا، تاہم ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا، جو کہ ’کیا ڈراما ہے‘ نامی ٹی وی شو میں ڈراموں پر تبصرے کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
صبا فیصل نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ عتیقہ اوڈھو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور رہیں، نادیہ خان اچھی ٹی وی میزبان رہی ہیں جب کہ مرینہ خان اچھی ہدایت کارہ رہی ہیں، مذکورہ تمام بہترین اداکارائیں نہیں اور وہ شو میں اداکاروں پر تنقید کرتی ہیں۔
اب صبا فیصل کی تنقید پر عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان نے جواب دیتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔
ٹی وی شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں عتیقہ اوڈھو اور سعدیہ امام نے صبا فیصل کی تنقید پر برا منانے یا انہیں کرارا جواب دینے کے بجائے ان کی تنقید پر ہنس پڑیں اور ساتھ ہی صبا فیصل کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔
عتیقہ اوڈھو اور سعدیہ امام نے کہا کہ صبا فیصل بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ اچھا کام کیا اور امید ہے کہ آنے والے ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں بھی اچھا کام کرتی نظر آئیں گی۔
پروگرام کے میزبان نے بھی صبا فیصل کی تعریفیں کیں اور ان کی تنقید پر برا منانے کے بجائے انہیں پیغام دیا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں۔
عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کی جانب سے صبا فیصل کی تنقید کا دلچسپ جواب دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کیں۔


مشہور خبریں۔
اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے: فودا چوہدری
?️ 11 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اردو
دسمبر
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کیلئے 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا
?️ 16 جون 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22
جون
امریکا روس کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتاہے:زیلنسکی
?️ 28 اکتوبر 2025 امریکا روس کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتاہے:زیلنسکی یوکرین کے صدر
اکتوبر
انڈونیشیا کی "محمدیہ” تنظیم کا ایران اور فلسطین کی حمایت کا مطالبہ
?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: انڈونیشیا کی "محمدیہ” تنظیم کے سربراہ نے عیدالفطر کو سماجی
مارچ
پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹیوں اور حریفوں کے انتظامات پر ایک نظر
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کی چار ریاستوں پنجاب، سندھ، سرحد اور بلوچستان میں قومی
فروری
ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے
جولائی
ٹرمپ انتظامیہ کی امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف نئی مہم، غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات جاری
?️ 12 فروری 2026ٹرمپ انتظامیہ کی امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف نئی مہم، غیر ملکی فنڈنگ
فروری
شہید سید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان کی شرکت
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: پاکستانی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے ایران کے صدر
مئی