عامر خان نے کرینہ کیلئے  ساڑھی کتنے کی  خریدی تھی؟

عامر خان نے کرینہ کیلئے  ساڑھی کتنے کی  خریدی تھی؟

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کیلئے قیمتی ساڑھی کیوں خریدی تھی؟ عامر خان اور کرینہ کپور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب عامر خان اور کرینہ کپور ریاست مدھیہ پردیش میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کرینہ کو تحفہ دینے کے لیے ایک چندیری ساڑھی خریدرہے ہیں، تاکہ ایک ہینڈ لوم ورکر کی طرح مدد کی جاسکے۔ ویڈیو کے دوران عامر خان کی آواز آتی ہے، کیا میں یہ ساڑھی خرید سکتا ہوں؟ جس پر ہینڈ لوم ورکر جواب دیتا ہے کہ ہاں خرید سکتے ہیں۔ اس پر عامر کہتے ہیں کہ میں ساڑھی خریدوں گا کرینہ جی کے لیے۔

بعد ازاں وہ کرینہ کپور سے کہتے ہیں کہ یہ گفٹ ہوگا میری طرف سے آپ کے لیے۔ پھر وہ ہینڈ لوم ورکر سے کہتے ہیں کہ میں آپ کو اس کے 6500 روپے نہیں دوں گا، بلکہ میں آپ کو اس کے 25 ہزار روپے دوں گا، کیونکہ وہ آپ کی مارکیٹ کی قیمت ہے۔

جس کے بعد وہ ورکر کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت اچھا ڈیزائن ہے، ورکر کے مطابق اس نے یہ ساڑھی 15 روز میں تیار کی۔ جبکہ ویڈیو میں کرینہ ساڑھی کو ٹرائی کرتی  نظر آرہی ہیں۔ آن لائن صارفین نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد عامر خان کے اس اقدام کو کافی سراہا ہے۔کرینہ کپور نے بھی اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ری پوسٹ کیا ہے۔یاد رہے کہ عامر خان اور کرینہ نے اپنی آئندہ آنے والی فلم لعل سنگھ چڈھا کی شوٹنگ گزشتہ برس 2020 میں ختم کی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے متضاد بیانات پر روس کا ردعمل

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی

?️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی، حمزہ

امریکی تیل کے سرمایہ کاری کے لیے وینزویلا کی آمادگی

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کہا ہے کہ اگر امریکہ

زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی عسکری اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر فائز الدویری نے

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:واٹس ایپ نے ایک بار پھر ایپلی کیشن میں نیا فیچر

بیلجیئم کی یونیورسٹی کا اسرائیلی مراکز سے رابطہ منقطع

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی نے تین اسرائیلی اداروں سے تعلقات

مزاحمتی محور نے تل ابیب پر دباؤ کیسے ڈالا؟

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں:مزاحمتی محور نے ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے