?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد وہ کم از کم ایک دہائی تک شوبز میں کوئی کام نہیں کریں گی۔عائشہ عمر کا شمار اس وقت کی شوبز کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ نہ صرف ڈراموں، ٹاک شوز بلکہ فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ نے اس وقت منگنی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے کوئی بات کی ہے، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد کئی سال تک شوبز سے دور رہیں گی۔
عائشہ عمر عید الفطر کے روز ساتھی اداکاروں ہمایوں سعید، سونیا حسین اور ایمان علی سمیت دیگر کے ساتھ ندا یاسر کے شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئیں۔
پروگرام کے دوران شوبز شخصیات نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عیدیں کس طرح گزرتی تھیں اور وہ بچپن میں رشتے داروں سے کتنی عیدی وصول کیا کرتے تھے۔
اسی طرح پروگرام میں بعض شوبز شخصیات نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ آنے والے وقت میں کیا کریں گے۔
اسی حوالے سے جب ندا یاسر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد شوبز میں 10 سال تک کام نہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی ہوجانے کے بعد وہ شوہر کے کہنے یا ان کی وجہ سے اداکاری سے دور نہیں ہوں گی بلکہ وہ دوسری چیزوں اور خصوصی طور پر ہونے والے بچوں کے لیے اسکرین سے دوری اختیار کریں گی۔
عائشہ عمر کے مطابق شادی ہوجانے کے بعد وہ بچے ہونے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گی اور جب انہیں پہلا بچہ ہوگا تو وہ کم از کم 10 سال تک اداکاری ہی نہیں کریں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ دوسرے کام یعنی پینٹنگ اور گلوکاری وغیرہ کریں لیکن وہ 14 گھنٹے تک اداکاری کرنے جیسا کوئی کام نہیں کریں گی۔
عائشہ عمر نے واضح کیا کہ وہ اپنے ہونے والے بچوں کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کریں گی۔
اگرچہ اداکارہ نے شادی ہونے کے بعد اپنے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ شادی کے لیے انہوں نے کوئی شخص تلاش کر رکھا ہے یا نہیں؟ یا پھر یہ کہ ان کے گھر والے ان کی شادی کے لیے پریشان ہیں؟
عائشہ عمر نے کچھ عرصہ قبل ہی بتایا تھا کہ ماضی میں ان کی جس شخص سے منگنی ہوئی تھی، انہوں نے کئی سال تک انہیں تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں گالیاں تک دیتے تھے، جس وجہ سے انہوں نے ان سے رشتہ ختم کردیا تھا۔
عائشہ عمر ماضی میں بھی جلد شادی کرکے والدہ بننے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھائی کے خنجر سے گھر کے پچھواڑے سے بے دخلی؛ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تنازعات
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اماراتی افواج کی یمن کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول
دسمبر
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے
جنوری
اسرائیلی فوج میں تھکاوٹ کے آثارنمایاں : نصراللہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
مارچ
جماعت اسلامی کا ملک بھر میں شہید حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
?️ 29 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں شہید حسن
ستمبر
اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اس میڈیا نے
اپریل
سعودی عرب سے امریکی کمپنیوں کا انخلا اور بن سلمان کے منصوبوں کو دھچکا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے کہا ہے
جنوری
آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے میں
?️ 16 اگست 2025آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے
اگست