?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر بہت سختی سے عمل کیا جائے۔خواراک میں وٹامنز شامل کریں اور پریشانی یا دباؤ کو کم کرنے کے عبادت اور ورزش کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے لکھا کہ آکسیجن کی سپلائی ختم ہوتی جارہی ہے جبکہ ویکسین بھی تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔جتنا ممکن ہوسکے صاف اور صحت مند غذا کھائیں۔
عائشہ عمر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنی خوراک میں وٹامنز کو شامل کریں،اپنی پریشانی یا دباؤ کو کم کرنے کے لئے عبادت اور ورزش کریں۔اداکارہ نے الگ سے ایک پیغام میں سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔
دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔مرینہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں اور دوستوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔
اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’وہ 14 دن تک اپنے کمرے میں اکیلی ہی رہیں گی کیونکہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے خود کو بہت بچایا لیکن بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔مرینہ خان نے کورونا علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کبھی بخار چڑھتا اور کبھی اُترتا جبکہ سر کا درد اب پہلے سے کم ہوگیا ہے۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’میں پہلے کورونا وائرس کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتی تھی لیکن میں جب سے وائرس کی شکار ہوئی ہوں تب سے خوفزدہ ہوگئی ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں اور کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان سرحدی حملوں کو روکنے کے لیے طالبان حکومت سے تعاون چاہتا ہے
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے ملک کے
اگست
بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے
نومبر
امریکی حکام کے دورے سے تائیوان میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو تقویت
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے آج جمعہ
اگست
عائزہ خان کا کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری میں آنے کا انکشاف
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے انکشاف کیا
ستمبر
اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ
?️ 11 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں
فروری
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
زندگی میں ہمیں ہار نہیں ماننی چاہئے: ہانیہ عامر
?️ 10 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے
جولائی
عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک
اکتوبر