?️
کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی پاکستانی-ترک ڈراما سیریز کی پہلی قسط کا گزشتہ روز کراچی میں پریمیئر ہوا جہاں پاکستان اور ترکیہ کے پروڈیوسرز نے بھی شرکت کی۔
صلاح الدین ایوبی (1138-1193) مصر اور شام کے پہلے سلطان اور ایوبی سلطنت کے بانی تھے، جنہوں نے صلیبی ریاستوں کے خلاف مسلم فوج کی قیادت کی، ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔
1187 میں حطین کی جنگ کے بعد صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کا کنٹرول صلیبیوں سے دوبارہ حاصل کر لیا تھا جنہوں نے اس سے 88 سال پہلے فلسطین پر قبضہ کر لیا تھا۔
’صلاح الدین ایوبی‘ کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری شاہ فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔
’صلاح الدین ایوبی‘ کے ٹائٹل سے یہ سیریز پاکستان کی انصاری فلمز اورترکیہ کے ایکلی فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، ان کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔
ڈرامے کی شوٹنگ استنبول میں 200 ایکڑ اراضی پر پھیلے سیٹ پر ہوئی تھی، اس ڈرامے کو ترکی زبان میں تیار کیا گیا ہے لیکن اسے جلد ہی دنیا بھر کے شائقین کے لیے اردو، انگریزی اور عربی میں بھی ڈَب کیا جائے گا۔
ڈرامے کی تین گھنٹے کی پہلی قسط 13 نومبر کو ترکیہ ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ پر نشر ہوچکی ہے تاہم گزشتہ روز کراچی میں اس کا پریمیئر ہوا جہاں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سمیت دیگر پاکستانی اور ترک پروڈیوسرز نے شرکت کی تھی۔
پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’یہ ڈراما صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے، یہ ہماری چھوٹی سی کوشش ہے کہ دنیا کو یہ دکھایا جائے کہ امن سے رہنا بھی ممکن ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں سُپر مین یا آئرن مین کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے اپنے حقیقی ہیرو ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پوری میڈیا انڈسٹری دنیا کو ہلا کر رکھ دے اور دکھائے کہ اسلامی تعلیمات حقیقت میں کیا ہیں۔‘
پاکستانی فلمز پروڈکشن کے جنید علی شاہ نے بتایا کہ صلاح الدین ایوبی کی پہلی، تین گھنٹے کی قسط ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے نشر کی ہے، آنے والی اقساط ڈھائی گھنٹے کی ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ’ تمام اقساط کے سب ٹائٹل بھی ہوں گے اور ان اقساط کی انگریزی، اردو اور عربی میں ڈبنگ ہوں گی تاکہ پوری دنیا دیکھ سکے۔’
جنید علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کے کسی ایک مقامی چینلز پر بھی اس ڈرامے کو نشر کیا جائے گا، ہم چند چینلز سے بات کر رہے ہیں اور آنے والے دو ہفتوں میں ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔’
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سیریز کے اگلے سیزن میں پاکستانی اداکاروں کو ’شامل‘ کریں گے۔
ڈرامے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے پاکستانی اداکاروں میں عائشہ عمر اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں، جو ڈرامے کے دوسرے سیزن کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
عائشہ عمر نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے کہ انہیں ترک اداکاروں سے شروعات کرنی تھی، ہمیں ترکی زبان سیکھنی ہے اور پھر ان کے ساتھ کام کریں گے۔
دوسری جانب ہمایوں سعید نے بھی تصدیق کی کہ اس ڈرامے میں صرف وہ نہیں بلکہ دیگر بڑے اداکار بھی حصہ ہیں۔
انہوں نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’حمزہ علی عباسی، عدنان صدیقی، فواد خان یا دیگر پاکستانی اداکار بھی اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔‘
اس کے علاوہ عدنان صدیقی نے بھی تصدیق کی کہ ڈرامے کے پہلے سیزن میں کوئی پاکستانی اداکار نہیں ہوگا البتہ دیگر سیزن میں ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلے سیزن میں تو کوئی پاکستانی اداکار نہیں ہوگا لیکن اگلے سیزن کی اقساط میں ہمایوں، مجھے یا فواد خان یا حمزہ علی عباسی کو بھی دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہ ابھی پہلا سیزن ہے، ابھی ابتدا ہے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔‘
انہوں نے ترکیہ ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح ارطغرل ڈراما بین الاقوامی سطح پر نشر کیا گیا چاہے وہ مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، روس، پاکستان یا یہاں تک کہ بھارت میں نشر کیا گیا، صلاح الدین ایوبی بھی ہر جگہ نشر ہوگا۔‘
اداکار نے کہا کہ آج کے پریمیئر میں کچھ ٹی وی چینل کے مالکان بھی آئے ہیں، ان کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوگی جہاں دیکھیں گے کہ معاملات (پاکستان میں سیریز کی ریلیز کے لیے) کیسے سامنے آتے ہیں۔’


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یومِ استحصال منایا جارہا ہے
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار
اگست
سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرین کیلئے سوا کروڑ روپے جمع کرنے والی انفلوئنسر
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جہاں
ستمبر
ہم نے بغاوت نہیں کی،اقتدار پر قبضہ ضروری تھا: میانمار کی فوج
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج کے ترجمان نے فوجی بغاوت کی تردید کی
فروری
اسلام آباد بم دھماکے میں امریکہ کے ملوث ہونے کے شواہد: انصاراللہ یمن
?️ 7 فروری 2026اسلام آباد بم دھماکے میں امریکہ کے ملوث ہونے کے شواہد: انصاراللہ
فروری
شہید قاسم سلیمانی میدانِ جنگ میں موجود رہنے والے کمانڈر تھے
?️ 28 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی میدانِ جنگ میں موجود رہنے والے کمانڈر تھے
دسمبر
ایران اسرائیل تنازع: پاکستان نے مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد
اپریل
جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، عمر ایوب
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ
دسمبر