صارفین نے احمد علی بٹ سے عورت مارچ کی فنڈنگ کے دعوے کے ثبوت مانگ لیے

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے عورت مارچ کو فنڈنگ کے دعوے کرنے کے بعد ان سے شواہد مانگ لیے۔

احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سماجی رہنما کنول چیمہ کو مدعو کیا تھا، جہاں دونوں نے فیمنزم پر بھی بات کی۔

فیمنزم کیا ہے کہ سوال پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حد سے زیادہ بے حیائی فیمنزم نہیں اور نہ ہی عورتوں کی جانب سے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرے کرنے کو فیمنزم کا نام دیا جا سکتا ہے۔

ان کی بات پر جب احمد علی بٹ نے کہا کہ خواتین کہتی ہیں ’میرا جسم، میری مرضی‘ اس پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف نعرہ نہیں، اس میں اور بھی بہت ساری چیزیں آ جاتی ہیں، جیسا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی، وہ کس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہیں گی، وغیرہ۔

کنول چیمہ کی بات کے دوران ہی احمد علی بٹ نے کہا کہ جس طرح ’می ٹو مہم‘ کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا، اسی طرح ’عورت مارچ‘ کا حقیقی خیال بھی ہائی جیک کرلیا گیا۔

احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ اب تو اس کے شواہد بھی موجود ہیں کہ عورت مارچ جیسی مہمات کو بھاری فنڈنگ ہوتی ہے تاکہ وہ پاکستانی معاشرے اور خاندانی نظام کو خراب کرسکیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ فیمنزم نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ جتنی طاقت اور حقوق مذہب اسلام نے عورت کو دیے ہیں، اتنے کسی اور مذہب نے نہیں دیے، ان کی بات پر کنول چیمہ نے ان سے اتفاق بھی کیا۔

احمد علی بٹ کی جانب سے ’عورت مارچ‘ کو بہت زیادہ فنڈنگ ملنے کی بات پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف انہیں آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ان سے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے شواہد بھی مانگ لیے۔

احمد علی بٹ کے دعوے پر تنقید کرنے والی فریحہ الطاف بھی شامل تھیں، انہوں نے میزبان کے دعوے پر اپنے رد عمل میں اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ایک روشن خیال اداکار نے ایسا دعوہ کیا۔

صائم صادق نے بھی احمد علی بٹ کےدعوے پر سوال اٹھایا اور ان سے عورت مارچ کو غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت مانگے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی احمد علی بٹ کے دعوے پر تبصرے کرتے ہوئے ان سے عورت مارچ کو غیر ملکی اور بہت زیادہ فنڈنگ ملنے کے شواہد مانگے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل امریکہ کی حمایت سے شام اور فلسطین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے:شام

🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے تاکید

مودی حکومت نے ہزاروں کشمیری خاندانوں کے راشن کارڈ منسوخ کرکے انہیں مشکلات سے دوچارکردیا

🗓️ 18 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی

بندرگاہ کے اثاثوں کی متحدہ عرب امارات منتقلی کا معاہدہ منظور کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی کو سفارش

🗓️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ سے درخواست کی ہے کہ

کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحٰق ڈار

🗓️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے

سپریم کورٹ فل کورٹ بنا دے، جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا، وزیراعظم

🗓️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم

ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا

🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قیدیوں کی وینز پر حملے کو پولیس کا ڈراما قرار دیا

🗓️ 26 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں

ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ

🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے