شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟

شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستانی خوبرو اداکار، ہدایتکار و رائٹر شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟ اس حوالے سے ان  کا کہنا ہے کہ اُن کے ساتھ پیش آنے والے روڈ حادثے نے اُنہیں نمازی بنا دیا ہے حادثے سے قبل بھی وہ نماز پڑھتے تھے مگر اس ایکسیڈنٹ کے بعد وہ پانچ وقت کی نماز کے پابند ہو گئے ہیں۔

شہریار منور نے گزشتہ دنوں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران شہریار منور نے جہاں اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اہم معلومات شیئر کیں وہیں اُنہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے بہت بڑے بدلاؤ سے متعلق بھی بات کی۔

شو کے میزبان احسن خان نے شہر یار منور سے اُن کے گزشتہ سال، کوویڈ 19 کے دوران ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ، ڈپریشن سے گزرنے اور وزن کے بڑھنے سے متعلق سوال کیا۔جس کے جواب میں شہریار منور کا بتانا تھا کہ ’کوویڈ 19 سب کے لیے بہت مشکل وقت تھا، وہ شروع ہی سے گھومنے پھرنے اور ورزش کے شوقین تھے مگر کوویڈ 19 کے دوران اُن کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے بعد نہ وہ گھوم پھر سکتے تھے اور نہ ہی ورزش کر سکتے تھے۔‘

شہریار منور نے مزید بتایا کہ ’اسی لیے اُن کا وزن بھی بڑھ گیا تھا اور کافی عرصہ وہ  ڈپریشن میں بھی رہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’اس حادثے سے قبل بھی وہ نماز پڑھتے تھے مگر اس ایکسیڈنٹ کے بعد وہ پانچ وقت کی نماز کے پابند ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس دوران یوگا بھی بہت کیا اور اپنے گھر والوں سے اپنے ڈاکٹروں سے بات چیت کے ذریعے اپنے ڈپریشن پر بھی قابو پایا۔

مشہور خبریں۔

آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام

نیتن یاہو  کے پاس اب کوئی چارہ نہیں 

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن

کوئی بھی جبری گمشدگیوں کا دفاع یا وکالت نہیں کر سکتا، نگران وزیراعظم

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاپتہ بلوچ طلبہ کی

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیاں مایوسی کی وجہ سے ہیں: عطوان

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جو اپنی خالی کابینہ

لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے عوامی مظاہرہ

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لاہور میں سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر

خیبر شکن کا نام بالکل صحیح تھا : عطوان

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:  اپنے تازہ ترین تجزیے میں، لندن سے شائع ہونے والے

امریکی سفیر کا ٹرمپ پر تنقید: اگر اسرائیل نہ ہوتا تو امریکہ بھی وجود میں نہ آتا

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکہ کے سفیر نے ایسے بیانات

امارات سے وابستہ عناصر کی طرف سے جنوبی یمن بنانے کی منصوبہ بندی

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی یمن کی متحدہ عرب امارات کے زیر اثر انتقالی کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے