شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، پیسوں کی خاطر شوبز والے جھوٹ دکھاتے ہیں، حرا مانی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، وہاں پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے، کیوں کہ شوبز انڈسٹری والوں کو اسی چیز کے پیسے ملتے ہیں اور ان کا یہی کام ہے۔

حر ا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کو سب سے بڑی استاد بھی قرار دیا اور کہا کہ زندگی ہر کسی کو ہر چیز سکھا دیتی ہے اور انہیں بھی زندگی نے بہت کچھ سکھایا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جو وہ چاہتی تھیں، وہ ماضی کے مقابلے متحمل مزاج ہوگئی ہیں، اب وہ خود کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ سوچتی ہیں اور ان کی ہی باتیں سنتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پیار اور محبت کی باتوں کو فلمی قرار دیا اور کہا کہ پیار کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ساتھ ہی حرا مانی نے اعتراف کیا کہ پیار اچھی چیز ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پیار نہیں کرتیں اور جن سے کرتیں ہیں تو وہ لوگ ان کی عادت بن جاتے ہیں، جن کے لیے وہ جان بھی دینے کو تیار ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حقیقت اور حقیقی چیزیں پسند ہوتی ہیں، انہیں فطرت سے محبت ہے اور انسان بھی فطری طور پر سچا اور حقیقی ہی ہے لیکن وقت اور حالات اسے کبھی کبھی جھوٹا بنا دیتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ جو بننا چاہتی تھیں وہ بن گئی، کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ تو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا فلاں کردار بھی ادا کر سکتی تھیں لیکن پھر بعد میں اپنے جواں سالہ بیٹوں کو دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں نہیں وہ یہیں خوش ہیں، انہیں جو ملا وہ بہت ہے، ان کے پاس جو کچھ ہے وہی سب کچھ ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں حرا مانی نے اعتراف کیا کہ شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، یہاں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے، شوبز کے لوگ دوسرے انسانوں کی کہانیاں بیان کرتے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنا اور دکھانا ان کی مجبوری اور کام ہے۔

حرا مانی کے مطابق شوبز کے لوگوں کو جھوٹ بولنے اور دکھانے کے ہی پیسے ملتے ہیں اور شوبز کی دنیا فیک ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

انتخابات التوا کیس: جسٹس مندوخیل بھی بینچ سے علیحدہ، پیر کا سورج نوید لے کر طلوع ہوگا، چیف جسٹس

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف

عصائے موسی ہیکروں کے ہاتھوں 3 صہیونی فوجی عہدہ داروں کے فون نمبر شائع

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عصائے موسی ہیکر گروپ جس نے حال ہی میں صیہونی حکومت

حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

?️ 15 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے

شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس، نیب کے گواہ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا

?️ 4 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ

یمن پر حملے کے بعد نیتن یاہو کی بکواس

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن میں غیرعسکری

گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی

?️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان

چین نے امریکہ کو کیا آگاہ

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں چینی سفارتخانے کے سرکاری نمائندے کے پریس دفتر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے