?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلے کون سا وعدہ ہوا ہوا اس حوالے سے شلپا نے اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر اُس وعدے کے بارے میں بتا دیا جو شادی کے دن اداکارہ اور راج کندرا نے ایک دوسرے سے کیا تھا۔
شلپا شیٹی اور اُن کے شوہر راج کندرا آج اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی چند یادگار اور خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں شلپا شیٹی نے لکھا کہ ’یہ لمحہ اور دن بہت خاص تھا، 12 سال پہلے، ہم نے ایک وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کرتے رہیں گے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم نے اچھے وقتوں کو بانٹنے، مشکل وقت کو برداشت کرنے اور محبت پر بھروسہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔‘
شلپا شیٹی نے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کے ساتھ ہنستے مُسکراتے اور وعدہ پورا کرتے ہوئے 12 سال گُزر گئے۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارے تمام خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہر اچھے اور بُرے وقتوں میں ہمارا ساتھ دیا۔‘واضح رہے کہ غیر اخلاقی فلم اسکینڈل میں راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد یہ ان کی پہلی شادی کی سالگرہ ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم غیر ملکی دباؤ کے خلاف وینزویلا کے ساتھ کھڑے ہیں: پیوٹن
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر اپنے
دسمبر
فوج کی تحویل میں موجود ملزموں کو میسر سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کی تحویل میں موجود ملزموں
دسمبر
مزاحمتی تحریک کے خودکش ڈرون صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی جو ہر روز مزاحمت کو روکنے سے زیادہ خوفزدہ ہوتے
اکتوبر
شہباز شریف کا ملک سے باہر جانے پر فردوس عاشق کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے
مئی
ترک جنگجوؤں کی ایک بار پھر شمالی عراق پر بمباری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے
دسمبر
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
آئی ایف سی کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن جو ورلڈ بینک گروپ کا
دسمبر
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم کی قیمت کے خلاف درخواست دائر
?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں
نومبر