?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے شلوار قمیض پہنے افراد کو ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی خبر پر شوبز شخصیات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی لباس پہننے والوں کے ساتھ ایسا رویہ شرمناک ہے۔
ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر متاثرہ شہری ایڈوکیٹ عبدالطیف بلوچ نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع ریسٹورنٹ کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔
متاثرہ شہری نے دعویٰ کیا کہ وہ 18 مئی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ شلوار قمیض پہن کر ہوٹل میں کھانا کھانے گئے لیکن انتظامیہ نے انہیں کپڑوں کی وجہ سے اندر جانے نہ دیا اور کہا کہ شلوار قمیض غریبوں کا لباس ہے، ہم پینڈو لوگوں کو کھانا نہیں دیتے۔
مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے ہوٹل انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شلوار قمیض پہننے والوں کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے کی اجازت نہ دینا شرم ناک ہے۔
اداکار یاسر حسین نے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ شلوار قمیض کے ساتھ کچھ زیادہ ہی بدتمیزی ہو رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بہت سارے کلبز اور فائن ڈائن ریسٹورنٹ میں یہ معاملہ شروع ہوگیا ہے، شلوار قمیض کا بھی اردو زبان والا حال کریں گے، ہر کوئی انگریز بننا چاہتا ہے۔
مشی خان نے بھی واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے افراد کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے کی اجازت دینے کے واقعے کو شرم ناک قرار دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ قومی لباس پہننے والے افراد کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے دیا، ان کی تذلیل کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ انگریز بننا چاہتے ہیں، شلوار قمیض جیسے لباس کو غریبوں کا لباس قرار دے کر اس سے نفرت کرنے لگے ہیں جب کہ تنگ جینز، شارٹس اور دوسرے مختصر لباس کو عزت دی جاتی ہے، اسے اہم سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے طنز کی کہ کراچی کے ڈی ایچ اے میں ہوٹل تھا، سوئٹزرلینڈ میں نہیں تھا، قومی لباس پہننے والوں کے ساتھ شرمناک رویہ اختیار کیا گیا۔
مشی خان نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ مذکورہ ہوٹل کا نام معلوم کریں گی، اس کے بعد وہ مداحوں کو بھی اس سے آگاہ کریں گی۔


مشہور خبریں۔
حکومت پاکستان کا فلسطین کے لئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے فلسطین کی مصیبت زدہ عوام
جولائی
انگلش چینل ؛موت اور ہجرت کا سنگم
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد
دسمبر
آزادی یا ظلم؟ انگلینڈ کے بارے میں مسک کا متنازعہ سروے!
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سوشل نیٹ ورک ایکس
جنوری
پاک فضائیہ کے سربراہ کو ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر
جون
کراچی میں دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
?️ 19 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں شہر قائد کے معروف علاقے کلفٹن میں ایک
دسمبر
فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا
اکتوبر
صہیونیوں کے 5 بڑے چیلنج/ اسرائیلی فوج کسی جنگ میں داخل ہونے کو تیار نہیں
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے مرحلے میں صیہونیوں کو درپیش بہت سے اندرونی اور بیرونی
دسمبر
اسلام آباد: 24 نومبر کے 2 مقدمات میں 32 ملزمان ڈسچارج
?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24
دسمبر