?️
سچ خبریں: ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ کی نئی فلم جوان ریلیز کے پہلے دن 75 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
فلم جوانکیلئے توقع کی جارہی ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے چار دن 500 کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
شاہ رخ خان نے فلم جوانمیں دوہرا کردار ادا کیا ہے اور وہ فلم میں 7 مختلف روپ بدلتے نظر آئے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس دوہرے کردار کو نبھانے کیلئے شاہ رخ نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ میں انتہائی کم معاوضے سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان آج سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بالی وڈ اداکاروں میں شامل ہیں، شاہ رخ کی ایک فلم کا معاوضہ اس وقت 50 سے 60 کروڑ بھارتی روپے ہے لیکن بتایا جارہا ہے کہ فلم جوان کی ریکارڈ توڑ کامیابی دیکھتے ہوئے شاہ رخ نے دگنا معاوضہ وصول کیا ہے جو 100 کروڑ بھارتی روپے بنتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف
دیپیکا پڈوکون جو کہ اپنی فلموں کا معاوضہ 15 سے 30 کروڑ لیتی ہیں ان کی جانب سے فلم جوان کیلئے کتنا معاوضہ وصول کیا گیا یہ واضح معلوم نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم جوان گزشتہ روز 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے اور شائقین کی جانب سے شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
پورپی پارلیمنٹ نے بحرین کو لیا آڑے ہاتھوں
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے
مارچ
سپلائی کے مسائل کی وجہ سےگلیکسی ایس 21 ایف ای تاخیر کا شکار
?️ 15 جون 2021سیؤل ( سچ خبریں)سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی
جون
فیس بک اور انسٹاگرام کا طالبان کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:انسٹاگرام اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی سربراہی میں
جولائی
بشار الاسد کے کزن کا شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں
اپریل
نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا
?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا
جنوری
مہنگائی میں کمی آرہی ہے
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے
دسمبر
وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں
جون
اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے، سفیر یورپی یونین
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے
جنوری