?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو اداکارہ ایمن خان کا شادی سے متعلق کہنا ہے کہ شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے ، شادی جَلد کر لینی چاہیے، ورنہ بعد میں شادی ہوتی ہی نہیں ہے۔ کیریئر بنانے کی غرض سے شادی کے لیے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے اسی وجہ سے بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جن کی شادیاں نہیں ہوئیں۔
ایمن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے ہیں، اس انٹرویو سے لی گئی متعدد مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایمن خان اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔
معروف ہدایتکار و میزبان وجاہت رؤف کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایمن خان کا کہنا تھا کہ ’اگر انہوں نے کبھی اپنے شوہر، منیب بٹ کو کسی اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو وہ منیب کو اُن کی ہی پستول سے گولی مار دیں گی اور اُس لڑکی کو بھی جان سے ختم کر دیں گی ‘۔
ایمن خان کا اس انٹرویو کے دوران اداکارہ اُشنا شاہ اور ٹک ٹاکر جنت مرزا کو مشورہ بھی دیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اُشنا شاہ کو غصہ کم کرنا چاہیے۔‘ٹک ٹاکر جنت مرزا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایمن خان نے کہا کہ ’جنت مرزا کو میک اپ کم کرنا چاہیے۔‘
شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ایمن خان نے کہا کہ ’ اُن کے خیال میں جب وقت ملے تو شادی جَلدی کر لینی چاہیے، شادی کے لیے دیر نہیں کرنی چاہیے۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ اگر کیریئر بنانے کی غرض سے شادی کے لیے بہت زیادہ وقت لے لیا جائے تو پھر شادی ہی نہیں ہوتی، پاکستان انڈسٹری میں کتنی ساری اداکارائیں ہیں جو کہ تا حال غیر شادی شدہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی حکومت کا بی بی سی کے رپورٹر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے بی
مارچ
صیہونی فوجی افسروں میں ایک بار پھر استعفوں کی لہر
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1000 سے زیادہ فوجی
ستمبر
صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصی میں 42 فلسطینیوں کو زخمی کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ
اپریل
ڈپریشن کے باعث تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی
?️ 7 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے
دسمبر
فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے
مئی
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
اوکلان کے بارے میں ترک عوام کا کیا نظریہ ہے؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: فیلڈ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پی کے کے
نومبر
کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے
ستمبر