شادی کے اگلے لمحے احساس ہوا کہ غلط فیصلہ کرلیا، مایا خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے اگلے لمحے ہی انہیں احساس ہوچکا تھا کہ انہوں نے غلط فیصلہ کرلیا لیکن اس باوجود انہوں نے تعلق میں چار سال گزارے۔

مایا خان نے حال ہی میں 365 نیوز کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ کیریئر اور زندگی میں انہوں نے بہت ساری غلطیاں کیں اور ان سے ہی سیکھ کر وہ مضبوط بنیں۔

ان کے مطابق شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار بھی رہیں اور انہوں نے انزائٹی میں مشکل وقت بھی دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر ذہنی صحت ہر کسی کا حق ہے لیکن افسوس سماج میں ڈپریشن اور انزائٹی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ ڈپریشن ایک بیماری ہے جو کہ کسی کو بھی لگ سکتی ہے۔

مایا خان نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے اگلے ہی لمحے انہیں احساس ہوچکا تھا کہ ان سے غلطی ہوگئی۔

اداکارہ کے مطابق رشتے میں بندھنے کے کچھ ہی لمحوں بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوچکا تھا لیکن اس باوجود انہوں نے چار سال تک شادی چلائی اور تشدد برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے کچھ وقت بعد ہی اگرچہ غلط چیزیں سامنے آنے لگتی ہیں لیکن اس باوجود ان پر یقین نہیں ہوتا، کیوں کہ ہمیں امید ہوتی ہے کہ سب کچھ بہتر ہوگا، تاہم چیزیں بہتر نہیں ہوتیں۔

اگرچہ مایا خان نے بتایا کہ انہیں شادی کے اگلے لمحے کی ہی غلطی کا احساس ہوگیا تھا، تاہم انہوں نے شوہر کے تشدد اور شادی شدہ زندگی پر کھل کر بات نہیں کی۔

اس سے قبل وہ انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ 2011 میں ان کا نکاح ہوگیا تھا لیکن بدقسمتی سے جس شخص کے ساتھ ان کا نکاح ہوا، ان سے شادی نہیں ہوسکی تھی اور انہوں نے دوسرے شخص سے شادی کرلی تھی جو کہ کچھ ہی عرصے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

وہ پہلے بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ ان کا شادی کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

وہ بتا چکی ہیں کہ جس شخص سے انہوں نے شادی کی، انہوں نے انہیں بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تضحیک کی، جس وجہ سے ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔

مشہور خبریں۔

وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ

اسرائیلی کمانڈر جانتے ہیں کہ غزہ میں فتح ناممکن ہے: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست ملٹری تجزیہ کار رونن برگمین نے اسرائیلی فوج کی

وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس

اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا

"دیار دل”دوبارہ نشر ہونے پر بھی کوئی فائدہ نہیں ملا: میکال ذوالفقار

?️ 18 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) اداکار میکال ذوالفقار نے 17 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں

نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ: چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو روس یورپ کو نشانہ بنائے گا

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے

حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا

?️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا

کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس

?️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے