?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حالیہ ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ڈراموں پر تبصرے کرنے والے شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔
سینیئر اداکارہ نے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے کی جانے والی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی اداکار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کردار میں جان ڈالی۔
عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کے چند مناظر کو شاندار اداکاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈائلاگ ڈیلیوری بلکہ اپنی بول چال، اندازوں اور اشاروں سے بھی اداکاری کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں شاندار اداکاری کی وجہ سے فہد مصطفیٰ ملک بھر کی لڑکیوں کے لیے فنٹیسی ہیرو بنتے جا رہے ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے اس پر وضاحت کی کہ ملک کی کنواری یا شادی شدہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے۔
اداکارہ نے اس پر مزید وضاحت کی کہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ کے کردار سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے، جس پر میزبان اور وہاں موجود مہمان نادیہ خان اور مرینہ خان بھی ہنس پڑیں۔
ان سے قبل نادیہ خان بھی اسی پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہ چکی ہیں کہ ان کی ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری دیکھ کر ملک بھر کی خواتین پاگل ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ زائد العمر خواتین بھی فہد مصطفیٰ کے لیے پاگل ہو رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ترک صدر کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیرمقدم
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کی جانب سے
مئی
ہنگو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
?️ 2 نومبر 2025ہنگو: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس
نومبر
ملکی توانائیوں پر توجہ دے کر پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ
جون
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کافی کامیاب رہا
?️ 9 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں
مئی
مجھے بھی نہیں پتا، نائب وزیر اعظم کا مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق اظہار لا علمی
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق
ستمبر
روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات
ستمبر
ایران کی مزاحمت نے امریکہ کی کمزوری ظاہر کر دی، اسرائیل-ترکی جنگ کا امکان نہیں: ترک ریٹائرڈ کرنل
?️ 25 اگست 2026سچ خبریں:ترکی کی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر پروفیسر جلال الدین یاووز نے
اگست
چینی صدر کی برکس اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: CNN نے چینی صدر کی سربراہی برکس اجلاس میں تقریر کرنے
اگست