?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کورونا ویکسین سے متعلق خصوصی آگاہی ریلیز کی ہے جس میں بھارت میں مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے پر راضی کرنے کے لیےبھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت کی مدد کرنے کے لیے کہا گیا ہے، کورونا کو روکنے کے لئے ویکسین ہی ایک ہتھیار ہے۔
سلمان خان نے اس ویڈیو میں کہا کہ’ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں کہرام مچا کر رکھا ہے، ایک کے بعد ایک کورونا کی لہر آرہی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ کورنا کو روکنے کے لیے ویکسین ہی ایک ہتھیار ہے‘۔
انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ’ ویکسین کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں اور یاد رکھیں کہ ویکسین لگوا کر آپ صرف اپنے آپ کو ہی نہیں بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کو بھی محفوظ بنائیں میں مدددیں گے‘۔سلمان خان نے درخواست کی سب لوگ جلد سے جلد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں‘۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ مہاراشٹر کی حکومت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، اور دیگر مذہبی رہنماؤں سے مسلم کمیونٹی کوکورونا ویکسین لگوانے پر راضی کرنے کے لیے مدد طلب کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ، صوبائی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بالی ووڈ اسٹار سے مدد لینے کے اقدام کا اشارہ دیا تھا تاکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا تھا کہ ’مسلم اکثریتی علاقوں میں اب بھی ویکسین لگوانے کے لیےکچھ ہچکچاہٹ ہے‘۔


مشہور خبریں۔
کیا ترکی میں اب موسم سرما نہیں ہوگا؟
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترکی کو ایک ایسے ملک کے طور پر جانا جاتا
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل کے اعدادوشمار کا انکشاف
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے
جون
اردگان اسد سے ملاقات پر کیوں اصرار کرتے ہیں؟
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ترک صدر رجب طیب اردگان
دسمبر
کیا سعودی اور امارات کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Monde کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد
اگست
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی
صیہونی حکومت میں وزیر اعظم کے عہدے کی مدت پر پابندی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: پہلی پڑھائی میں صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک
نومبر