?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو سعودی حکام کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے سعودی حکام کی جانب سے ان کازبردست استقبال کیا گیا سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔
سلمان خان جمعرات کو ’دبنگ سیزن‘ کا آغاز کرنے ریاض پہنچے تو سعودی حکام کی جانب سے ان کازبردست استقبال کیا گیا۔ سعودی حکام نے سلمان خان کے خصوصی اعزاز کے طور پر ان کے ہاتھوں کے پرنٹس کو ریاض میں وال آف فیم میں شامل کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دیکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نظر نہیں آرہی۔اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ’ریاض سیزن2021‘ کا انعقاد کیا گیا ہےجس کے افتتاحی کنسرٹ میں امریکی ریپر پٹبل نے پرفارم کیا۔ آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول آئندہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کروایا ہے اور اس کے تحت ریاض بھر میں 7,500 تقریبات کا انعقاد کروایا جائےگا، جس میں موسیقی، کھیل، فنون لطیفہ سے لے کر کھانے تک شامل ہیں۔
اداکار سلمان خان کے ’دبنگ ری لوڈِڈ ‘ شو کا ریاض بولیفارد میں انعقاد بھی اسی فیسٹیول کے تحت ہوا۔اس شو میں سلمان خان کے ہمراہ شلپا شیٹی، پربھو دیوا، ایوش شرما، سائی مکھرجی اور دیگر بھی موجود تھے۔یہ میگا ایونٹ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری مزید 31 افراد ہلاک
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری
فروری
کورونا: 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس تیزی
اپریل
مسجد الاقصی پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے متعدد صیہونی آباد کاروں
جولائی
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
اکتوبر
نئی امریکی پابندیوں پر روس کا رد عمل
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں
جولائی
اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے:امریکی چرچ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پریسبیٹیرین چرچ نے ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے صیہونی
جولائی
555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل
اپریل
الجولانی کی فلسطینی گروپوں کو شام سے نکالنے کی کوشش
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشعراء الجولانی کی
مئی